(پریس ریلیز) سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی، مالیگاؤں کے زیر انصرام چلنے والا ادارہ سردار پرائمری اسکول مالیگاؤں۔نہ صرف عظیم تعلیمی درسگاہ ہے بلکہ یہ مختلف عصری ودینی تعلیم کا سرچشمہ بھی ہے اور روزاول سے ہی نونہال قوم کی دینی، ملی، قومی و عصری ترقی کے لئے متحرک اور فعال رہا ہے۔
سال2022,23ء میں ادارہ مہد ملت کیجانب سے دینیات امتحان کا انعقاد ہوا جس میں اسکول ھذا سے کے۔جی تا ہفتم تک کے 2120 طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔ کل 53گروپس میں ادارہ مہد ملت کی جانب سے (کے۔جی تاچہارم) تک کے بچوں کو اول انعام (تھرماس) ددوم جگ) سوم (ٹفن) چہارم (بوتل) جیسے انعامات سے نوازا گیا۔اسی طرح پنجم تاہفتم تک کے بچوں کو رائٹنگ ٹیبل گولڈمیڈل، سلور میڈل اور کاپر میڈل دے کرشریک مقابلہ بچوں کی حوصلہ افزائی کی گئی _ ہیڈ مسٹریس صاحبہ کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم ہوئی ۔ ہم تمام ہی انعام یافتہ طلباء و طالبات انکے والدین و سرپرست حضرات کے ساتھ ہی ادارہ کے چیئرمین، ہیڈمسٹریس واساتذہ کرام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اوردعا گو ہیں کہ یہ ادارہ اسی طرح دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے۔(آمین)