کھام گاؤں:26/اگست (واثق نوید) موجودہ دور میں سودی نظام کے بڑھتے قدم سے ملت اسلامیہ کا ذی شعور طبقہ بالخصوص علماء اکرام کافی فکر مند ہیں ۔ مسلم سماج میں سودی نظام کے بڑھتے رحجانات کو دیکھتے ہوئے شہر میں بلا سودی بینک شروع کرنے کا طے پایا تھا ۔ جس کے لئے پہل کرتے ہوئے شہر کے علماء اکرام نے گزشتہ دنوں مولانا یونس ندوی کی صدارت میں مولانا انیس اشرفی کے زیر سرپرستی ایک مشاورتی میٹینگ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔
جس میں باہمی رضامندی سے شہر میں تعاون باہمی بلا سودی سوسائٹی کا آغاز کرنے کا طے پایا اور الیسری بلا سودی بینک کے نام سے بینک شروع کی گئی ، جس کے لئے اتفاق رائے سے صدر مولوی محمد وقار متقی ، نائب صدر مولوی محمد نثار ندوی ، سیکریٹری مفتی صفغت اللہ ندوی ، نائب سیکرٹری مولوی محمد زبیر امانئی ، خزانچی مفتی صدیق اشاعتی ، اراکین مولوی محمد شہزاد ندوی ، حافظ محمد صدیق اشاعتی ،کو ذمہ داری سونپی گئی ۔ کھام گاؤں شہر کے علماء اکرام کی اس پہل کی شہر میں سرہنا کی جارہی ہے ۔
ابتدائی دور میں اس کو صرف علماء اکرام تک ہی محدود رکھا گیا ہے ۔ شہر کے جو علماء اکرام اس میں شریک ہونا چاہتے ہیں وہ مقامی ذمہ داران سے رابطہ قائم کریں ۔





