کھام گاؤں:27/اکتوبر (واثق نوید) بلڈھانہ ضلع کے تاریخی شہر ملکاپور میں معروف ماہر تعلیم ، موٹیویشن اسپیکر منور زماں کی 29 اکتوبر کو آمد ہے جس کو لیکر بلڈھانہ ضلع میں زبردست تیاریاں چل رہی ہیں ۔ ملی جانکاری کے مطابق ملکاپور کی فعال تنظیم سیوا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تعلیمی بیدار مہم جاری ہے ،
اسی سلسلے میں 29 اکتوبر کو دارالعلوم یوسفیہ کے پیچھے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جس میں بطور خاص نوجوانوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے و اپنے مستقبل کے تعلق سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے بعد نماز مغرب ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور خاص ماہر تعلیم منور زماں اور ماہر تعلیم و ناظم ، جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا ، مدعو ہیں ۔جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی راجیش ایکڑے ، ایس پی بلڈھانہ ، سنیل کاڑسنے ، ملکاپور کرشی بازار سمیتی سبھاپتی شیو چندر ٹائڑے ، موجود رہیں گے ۔
اس ضمن میں منتظمین نے بلڈھانہ ضلع کے تمام سرپرست ، طلباء ، اساتذہ اور تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں سے شرکت کرنے کی درخواست کی ہے۔


