کھام گاؤں:23/اکتوبر (واثق نوید) بلڈھانہ ضلع کا شہر جلگاؤں جامود ایک ایسی سرزمین ہے جہاں بسنے والے لوگ ہر اعتبار سے بہت ہی ایکٹیو نظر آتے ہیں۔ سیاسی اعتبار سے تو بے انتہا سرگرم ہے لیکن پچھلے کچھ سالوں سے تعلیمی اعتبار سے بھی بہت زیادہ پر امید اور متحرک نظر آرہے ہیں۔ اس تعلیمی بیداری کے لیے جلگاؤں جامود کا ہر فرد ہر جماعت ہر گروپ مبارک باد کا مستحق ہے۔
لیکن ان سب سے زیادہ نمایاں کارگردگی مقصد ایجوکیشنل گروپ کی نظر آتی ہے۔ مقصد ایجوکیشنل گروپ پچھلے سات سالوں سے تعلیمی میدان میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ والدین کو پڑھائی کے لیے بیدار کرنا، اسٹوڈنٹس کو تعلیمی لائن سے موٹیویٹ کرنا، انعامات تقسیم کر کے طالب علموں کی ہمت افزائی کرنا اور الگ الگ تعلیمی پروگرام منعقد کرنا اس طرح کے کئی سرگرمیاں مقصد ایجوکیشنل گروپ جلگاؤں جامود میں کر رہا ہے۔
اسی سلسلے میں تقریری مقابلہ ، مقصد ایجوکیشنل گروپ کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ جو الحمدللہ صد فیصد کامیاب رہا اس پروگرام میں 170 بچوں نے حصہ لیے تھے جن میں سے نمایاں نمبرات حاصل کرنے والے 22 طلبہ نے اسٹیج پر تقاریر پیش کی۔ ان 22 طلبہ نے دینی, دنیاوی ,حالت حاضرہ اور تعلیمی لائن سے مسلمانوں کو بیدار کرنے کے لیے ایک سے ایک بہترین تقاریر کی۔ طلباء کا انداز بیان، بہترین لفظوں کا انتخاب اور اسٹیج دیئرنگ دیکھ کر سامعین حضرات نے انعام کی برسات کر دی تھی۔
ان 22 مقررین میں سے پہلے 3 نمبر پر آنے والے طلبہ کو سائیکل جیسے بڑے انعامات دیے گئے۔ تقریری مقابلے میں ہزاروں کی تعداد میں جلگاؤں جامود کے مرد و حضرات نے شرکت کی۔ قاری محمد فاروق کی زیر صدارت یہ پروگرام پائے تکمیل کو پہنچا۔ قاری محمد فاروق کی صدارت کی تائید عبدالرحیم سر نے فرمائی۔ عاشق رسول سید التمش نے اپنے محصور کن آواز سے نعت پڑھ کر پروگرام کی فضا کو معطر کیا۔ پروگرام کی نظامت کا فریضہ رحمت سر نے بخوبی انجام دیا۔
رحمت سر کے اشعار کا مجموعہ عوام خاص کو بہت پسند آیا۔ گروپ کے اغراض و مقاصد اور تعارف لئیق دیشمکھ سر نے پیش کیے۔ اظہار تشکر محمد مصعب نے اپنے بہترین انداز بیاں میں ادا کیے۔
شہر نادورہ کی سرزمین پر متحرک تعلیمی گروپ تسمیہ فاؤنڈیشن نے اس پروگرام کا بہت تعاون کیا۔ پروگرام کے ٹاپ 10 طلبہ کو ٹرافیز تسمیہ فاؤنڈیشن ہی کی طرف سے ہمت افزائی کے لیے عطا کی گئی۔
اس تقریر مقابلے میں طلبہ کو جج کرنے کے فرائض نواب کرامت خان، ڈاکٹر جنید کامران، محترم محسن سر، اور سافٹ ویئر انجینیئر منظوم خان نے انجام دیے۔ مقصد گروپ کے ممبران کے اس پروگرام کو اور بھی بہت سے لوگوں نے جانی مالی اور ذہنی طور سے بہت مدد کی۔ مقصد ایجوکیشنل گروپ کی طرف سے ان سب کا شکریہ ادا کیا گیا ۔
آخر میں قاری محمد فاروق کی اجازت سے پروگرام کا اختتام پذیر ہوا۔


