(پریس ریلیز) تفصیلات کے مطابق مؤرخہ 17اکتوبر بروز منگل بعد نمازِ عصر علامہ اقبال یونانی میڈیکل کالج کے قریب میں قائم ہونے والے دفتر تحفظ دین ختمِ نبوت میڈیا شمالی ہند کے افتتاح کے موقع پر دعائیہ نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سرپرست اعلیٰ حضرت مفتی محمد راشد صاحب اعظمی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند نے فرمائ جبکہ مہمان خصوصی ادارے کے ڈائریکٹر حضرت قاری ضیاء الرحمن صاحب فاروقی رہے, نشست کا آغاز قاری محمد حذیفہ صاحب کی تلاوت اور قاری محمد عارف صاحب کی نعت پاک سے ہوا ۔
ادارے کے ترجمان مولانا سہیل اختر رحیمی نے حاضرین مجلس کے روبرو ادارے کا مختصر تعارف اور کارگزاری پیش کی حضرت قاری ضیاء الرحمن صاحب فاروقی (ڈائریکٹر) نے جس کی تصدیق فرمائی جس پر حضرت سرپرست محترم مفتی محمد راشد صاحب اعظمی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں ادارے کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا نیز حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کی اپنی منفرد اہمیت ہے اورملک بھرکے بطور خاص اہلیان مظفرنگر اس ادارے کے قیام پر مبارکباد کے مستحق ہیں اور اہلیان مظفر نگر کو چاہئیے کہ وہ اس ادارہ کا ساتھ دیں, اس جڑیں , ہر ممکن تعاون کریں,
اس لئے جملہ علماء کرام اس ادارے کے بہر رو معاون بنیں, آخر میں حضرت مفتی صاحب کی دعاؤں پر پروگرام اختتام پذیر ہوا, اس موقع پر مفتی محمد اقبال صاحب تیوڑہ مولانا محمد الیاس صاحب ٹانڈہ مفتی محمد راغب صاحب ,قاری شہزاد عالم اتراکھنڈ مولانا حسین احمد, قاری شاہد حسینی صاحب, مفتی محمد راغب ضیاء صاحب ,مولانا دانش صاحب ,قاری اعظم حیات,قاری عبدالسلام,تحفظ دین کی مرکزی ٹیم مولانا ابرارالحق اشاعتی,شیخ اشراق,شیخ جاوید وغیرہ موجود رہے.






