شہرحیدرآباد کی نیشنل پولیس اکیڈیمی شیورام پلی کے قریب ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی۔ آج شب پیش آئے اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد نے فائربریگیڈ کے عملہ کو اطلاع دی جس کے بعد فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم تب تک یہ کار جل کرمکمل طورپرخاکسترہوگئی تھی۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی سڑک پربڑے پیمانہ پر ہجوم جمع ہوگیا۔
اس واقعہ کاویڈیوسوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔پولیس نے اس کارکووہاں سے ہٹاتے ہوئے سڑک کوٹریفک کے لئے بحال کردیا۔
ہندوستھان سماچار/
/عطاءاللہ


