کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں شہر کے بنیادی سہولیات سے محروم برڈے پلاٹ کے ساکن محمد فرحان محمد نعیم صاحب (ممبر) نے حال ہی میں ہوئے کڈو کے قومی مقابلوں میں شرکت کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ جس کے بنا پر محمد فرحان کا انتخاب بین الاقوامی سطح پر ہونے والے کڈو کے مقابلے کے لیے کیا گیا ۔
محمد فرحان نے اپنی بہترین کارکردگی سے اپنے والدین کے ساتھ شہر ، ضلع ریاست کا نام ملک میں مشہور کیا ۔ جسکی پورے شہر میں سرہنا کی جاری ہے ۔
معلوم رہے کہ یوریشن کڈو انٹرنیشنل 2024 مقابلہ 18 اکتوبر سے 20 اکتوبر کے درمیان آرمینیا ، یریوان میں منعقد ہونے جارہا ہے ۔ اس مقابلے میں بھارت کی نمائندگی کھام گاؤں شہر کے محمد فرحان کے حصے میں آئے ۔معلوم رہے کہ کڈو انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لینے والا بلڈھانہ ضلعے کا دوسرا ایتھلیٹ اور پہلا مسلم کھلاڑی ہے ۔
کھام گاؤں شہر کے اس نوجوان کی کامیابی پر کھام گاؤں ودھان سبھا رکن اسمبلی آکاش فونڈکر نے مقامی پترکار بھون میں منعقد استقبالیہ پروگرام میں اسکا استقبال کیا اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔ اس موقع پر ضلع کے کڈو کھلاڑی موجود تھے۔ واضح رہے کہ محمد فرحان نے اس سے قبل جوڈو کراٹے سے تعلق رکھنے والے مختلف مقابلوں میں چار مرتبہ قومی سطح پر ریاست کی نمائندگی کی ۔ محمد فرحان کھام گاؤں شہر کے معروف سماجی خدمت گار ، رکن بلدیہ محمد نعیم صاحب کا فرزند ہے. جو فی الحال باہو میاں سراج الدین پٹیل آرٹس ، کومرس ، اینڈ سائنس کالج پیپل گاؤں کالے میں سال اول میں زیر تعلیم ہے ۔
فرحان کی اس کامیابی پر کالج کے پرنسپل ، ادارے کے صدر ، و دوست احباب ، رشتے داروں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
