کھام گاؤں (واثق نوید) لشکریہ نور بانو ہائی اسکول اینڈ محمد شریف جونیئر کالج لاکھنواڑہ ضلع بلڈھانہ میں طلباء وطالبات کے ظہر اور عصر کی نماز کے لئے نو تعمیر شده طیب نور اوپن ہال کا افتتاح ادارہ کے جنرل سکریٹری محمد ذی شان کے دست مبارک سے ہوا.
اس موقعہ پر اسکول اور جونیئر کالج کے اساتذہ موجود تھے۔ یادر ہے کہ طیب نور محمد ذی شان کی پھو پھی ہےجو بچپن ہی میں وفات پا گئی تھی اس کی یاد میں برائے ایصال ثواب یہ ہال تعمیر کیا گیا ہے اس موقع پر طلباء و طالبات کے ذریعے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

.jpg)