کھام گاؤں (واثق نوید) آزادی کے امرت مہتسو کے ضمن میں امسال بھی گزشتہ سال کی طرح " ہر گھر ترنگا " مہم نہایت جوش و خروش کے ساتھ 13 اگست سے 15 اگست تک منائی جارہی ہے ۔ اسی ضمن میں کھام گاؤں کے رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کی قیادت میں کھام گاؤں شہر میں ایک عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا،
جس سے پورے شہر کی عوام میں حب الوطنی کا جذبہ دیکھنے کو ملا ۔ 13 اگست کو دوپہر 12 بجے سے مقامی شیواجی مجسمے کے پاس سے شروع ہوئی اس موٹر سائیکل ریلی میں 5000 ہزار کے قریب لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ۔ ریلی بھساول چوک ، کمل سنگھ گوتم چوک ، تلک پتلا چوک ، نگر پریشد ، بس اسٹینڈ چوک ، بابا صاحب امیڈیکر مجسمہ ، برادری ، مہاویر چوک ،وغیرہ۔ شہر کے معروف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی ٹاور چوک پر رکن اسمبلی کے آفس کے قریب راشٹریہ گیث کے بعد اختتام پذیر ہوئی ۔
اس ریلی میں شہر کے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے حب الوطنی اور بھائی چارے کا ثبوت دیا ۔

