کھام گاؤں (واثق نوید) اسلامک یوتھ فیڈریشن (IYF) طلبہ اور نوجوانوں کی ایک ملک گیر تنظیم ہے،جو پچھلے کئی سالوں سے نوجوانوں کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے ۔
اور اس مقصد کے حصول کے لیے لیکچرس ، سیمینار ، ورکشاپس اور مہمات کا انعقاد کرتی ہے۔
تنظیم کے ذمہ داران نے ناگپور میں 27 اگست کو پترکار بھون میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے تنظیم کا تعارف اور مستقبل کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے صحافیوں کو معلومات فراہم کی
ہم جانتے ہیں ہے کہ دنیا میں موجود کوئی بھی جگہ ایسی نہیں کہ جہاں ظلم و فساد نہ ہو لوٹ کھسوٹ ،قتل و غارت گری، اور زنا با البجر جیسے واقعات روزانہ کا معمول نہ ہو۔ خود بھارت میں NCRB کی روپورٹ کے مطابق 1 سال میں میں 4 لاکھ سے زائد خواتین کا استحصال کیاگیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق ،5 لاکھ سے 7 لاکھ لڑکیاں پیدا ہونے سے پہلے ماؤں کی کونکھ میں دفن کردی گئی,اور تقریبا 107500 اغوا کے معاملات سامنے آئے۔یہ آج ہمارے نام نہاد تہذیب یافتہ معاشرے کی صورتحال ہیں۔
آج سے 1450 سال قبل عرب کا سماج کم و بیش ایسے ہی مسائل سے دوچار تھا۔ لڑکیوں کو پیدا ہوتے ہی دفن کر دیا جاتا، شراب نے پورے سماج کو کھوکلا بنا دیاتھا۔دھوکہ، لوٹ مار، قتل، فحاشی اور سود کی چکی میں پستہ غریب انسان وغیرہ وغیرہ،جیسے گھناؤنے جرائم اُس سماج کا حصہ بن چکے تھے ۔ ایسے حالات میں محمدﷺکا ظہور ہوا اور ان کی تعلیمات و تربیت نے اس سماج کو مکمل بدل کر رکھ دیا ا اور ایسا بدلا کہ، شراب کے حرام ہوتے ہی گلیوں میں شراب بہا دی گئی،سود خوروں نے اپنے پرانے سود تک معاف کردیے۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑنے والے بھائی بھائی بن گئے۔اور دور جدید مشہور مفکر مائیکل ہارٹ کو کہنا پڑا کہ "محمدﷺ وہ تاریخی ہستی ہے جو مذہبی اور دنیا دی دونوں محاذو پر یکساں کامیاب ہوئے۔"
ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ آج اس سسکتی انسانیت کو انہی تعلیمات نبوی ﷺ سے روشناس کروایا جائے ،اسی نسخہ سے متعارف کروایا جائے جس نے ماضی میں اس معاشرے کو دوبارہ زندہ کردیا تھا، تاکہ انسانیت کے درد کا حقیقی و دائمی درماں ہوسکے۔
اس ضرورت کے پیش نظر IYF ،دس روزہ مہم بعنوان "رحمت اللعالمین ﷺ" منانے جارہی ہیں۔
1ستمبر تا 10 ستمبر 2024،کے درمیان منائی جانے والی اس مہم کے مخاطبین بالخصوص کالج و کیمپسیس کے مسلم و غیر مسلم طلبا ہونگے۔اس مہم کے ضمن میں طلباء کے لیے لیکچرز، سیمینار، کنونشن اور کارنر میٹنگ جیسے پروگرامز منعقد کیے جائینگے۔ہم تمام اہل علم حضرات اور انصاف پسند طبقے سے گزارش کرتے ہیں کہ ہماری دعوت کا حصہ بن کر سماج میں خوشحالی اور سکون و راحت لانے کا ذریعہ بنے


