( پریس ریلیز ) شہریانِ مالیگاؤں کو یہ اہم اطلاع دی جاتی ہے کہ ملک ہند کے سودھان کے مطابق مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن مسلسل اپنے آئینی حق کیلئے لڑتا ہے اور آئین کے تحت بلا ہندو مسلم تفریق کے عوام کی بھی نفع رسانی کیلئے حتی المقدور کوشاں رہتا ہے، اس بنیاد پر ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ملک کو آزاد کرانے والے اور قربانیاں دینے والوں کی ناقابلِ فراموش کارناموں کی سراہنا کریں، اور انہیں تاریخ کے پنوں سے باہر نکال کر عوام کے سامنے بھی اجاگر کریں، اس بنیاد پر
مؤرخہ 15 = اگست 2024
یوم آزادی کے موقع پر
بروز = جمعرات
بمقام = داتار نگر ، 60 فٹی روڑ، مُنّا سیٹھ کے پیٹرول پمپ کے پاس
بوقت = صبح ٹھیک ساڑھے 8 بجے
مالیگاؤں شہر کے مشہور و معروف صنعت کار اور مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن کے سرپرست مرحوم عبدالرشید سیٹھ کپڑے والے کے بھائی عبدالوحید عرف مُنّا سیٹھ پیٹرول پمپ والے کے دست سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی ان شاء اللہ
اس موقع پر آپ سے مع دوست و احباب شرکت کی گذارش ہے -
