پیارے بچوں دہم جماعت کے امتحان کی مصروفیات سے آپ مکمل فارغ ہو چکے ہیں اور رمضان المبارک کا تقریباً ادھا مہینہ بھی گزر چکا ہے۔ رمضان المبارک کا مہینہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔رمضان المبارک Self development کا مہینہ ہے- اس ماہ مبارک کو خوب غنیمت جانے اور اس ماہ کے بقیہ ایام میں اپنی ذات کو سب سے بڑھ کر Focus Area بناتے ہوئے منصوبہ بنائے۔ اس منصوبہ کی مدد سے آج ہم جس مقام پر ہیں آنے والے نئے تعلیمی سال میں ہماری شخصیت نکھر جانی چاہیے اور سنور کر سامنے آنی چاہیے۔ ہماری شخصیت کا Multidimensional ارتقاء ہو،ہم ایک مثالی اور اچھا طالب علم بنے اس کے لیے رمضان کا مہینہ بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ درج ذیل کچھ نکات پیش کیے گئے ہیں، جس کی مدد سے اسٹوڈنٹس اپنا رمضان بہتر بنا سکتے ہیں۔
نماز
1. پانچوں وقت کی نماز تکبیر اولی کے ساتھ صف اول میں اداکرے-
2. نماز ٹھہر ٹھہر کر سکون کے ساتھ ادا کرے۔ نماز کا ترجمہ بھی یاد کر لیں-
3. فرض نماز کے بعد نوافل کا اہتمام کرے- تہجد, اشراق،چاشت وغیرہ۔ تہجد کی بڑی اہمیت ہے۔ تہجد کے لیےسحر میں ١٠ منٹ پہلے اٹھ جائیں-
4. کوشش کریں کہ ہر وقت باوضو رہے۔
5.رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح نماز پڑھنا سیکھیں-
قران مجید
1. رمضان کا مہینہ دراصل قران کا مہینہ ہے۔ خوبصورت آواز میں تجوید کےساتھ قران مجید پڑھیں-
2. قرآن مجید جتنا زیادہ پڑھ سکتے ہیں پڑھیں-الگ الگ صلاحیتوں کے حساب سے قران مجید کا مطالعہ کریں(ناظرہ، ترجمہ، تفسیر، غور و فکر وغیرہ)-
3. قران کا ترجمہ پڑھ کر تراویح کی نماز کو جائیں-
4. قرآن مجید کو ذیادہ سے زیادہ حفظ کرنے کی کوشش کریں۔
د عا
1. افطار و سحر کے وقت خصوصاً دعاؤں کا اہتمام کریں-
2. اپنے لیے, امی ابو کے لیے, خاندان کے لیے, رشتہ داروں کے لیے, ملک و قوم کے لیے, پوری انسانیت کے لیے دعاؤں کا اہتمام کریں-
مطالعہ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
1. رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ مبارکہ کا مطالعہ کریں -
2. روزانہ احادیث کا مطالعہ کریں-
پیغمبروں کے واقعات
1. قرانی واقعات کا مطالعہ کریں-
2. پیغمبروں کے واقعات حضرت آدم علیہ السلام، حضرت موسی علیہ السلام، حضرت سلیمان علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت عیسی علیہ السلام،حضرت یوسف علیہ السلام وغیرہ کا مطالعہ کریں-
صدقہ
1. ہمیشہ مسکراتے رہیے، مسکرانا بھی صدقہ ہے-
2. دوسروں کی مدد کریں۔
3. افطار کے وقت کسی مستحق کو یاد رکھیں-
سحری و افطار میں مدد کرنا
1. دسترخوان لگائے -
2. سب کو افطار و کھانا پیش کرے۔
3. کھانا رکھنے میں امی کی مدد کریں۔
4. گھر والوں کو کھانا پیش کریں۔
5. اپنی امی اور بہنوں سے انواع واقسام کے کھانوں کی فرمائش نہ کرے، کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کی فرمائش سے ان کا وقت عبادت کے بجائے کھانا پکانے میں چلا جائے-
بھائی بہن کی مدد کرنا
1. لڑائی نہ کرے۔
2. سحری و افطار کے وقت مل جل کر کھائیں-
3. صحت مند کھیل کھیلیں-
4. بڑے بہن بھائیوں کی عزت احترام کریں، ان سے بحث مباحثہ نہ کریں انچی آواز میں بات نہ کریں-
5. چھوٹوں کے ساتھ محبت سے پیش آئیں-
6. اپنی کھانے پینے کی چیزوں میں ان کو بھی حصہ دیں-
رشتہ داروں سے ملاقات
1. دادا، دادی، نانا، نانی، پھو پھو, چچا, تایا، خالہ, مامو, وغیرہ افراد سے ملاقات کریں اور دعاکے لیے کہیے-
2. دوست احباب سے ملاقات کریں۔
شخصیت سازی
1. رمضان کا مہینہ شخصیت سازی کا مہینہ ہے۔ رمضان میں ہم ہماری اخلاقی, روحانی, جسمانی, عقلی, تربیت پر خوب توجہ دیں-
2. نفس کا تزکیہ کریں-
3. نرم لہجہ اور خندہ پیشانی سے ملاقات کریں۔ہماری زبان بڑی پیاری ہونی چاہیے-
4. ہماری زبان اور ہاتھ سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے-
5. غصے کو کنٹرول کریں-
6. ہم مثالی طالب علم بننے کی کوشش کریں-
اسکولی تعلیم
1. نصابی اور غیر نصابی کتب کا مطالعہ کرے-
2. پہلی کلاس سے لے کر ہم جس کلاس میں وہاں تک کا ریویژن کریں-
3. نئی مہارتیں ،نیا ہنر، نئی چیزیں سیکھنے کی کوشش کریں۔
4. جتنا پڑھے اس کے مائیکرو نوٹس بنائیے-
اللہ تعالی ہمیں رمضان المبارک کی فیوض و برکات سےذیادہ سے ذیادہ استفادہ کرنے والا بنائے, اور ہماری شخصیت کو نکھار دے-
آمین



