ملکاپور ، دسویں و بارہویں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں شاندار جلسہ تقسیم انعامات و کیریئر گائیڈنس پروگرام
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 11, 2025
0
share
ملکاپور: 11/ جون ( محمد احسان سر ) 9 جون 2025 بروز پیر صبح 11 بجے مولانا ابوالکلام آزاد فنکشن ہال اسکول نمبر 2, پارپیٹھ ملکاپور میں جے جے گروپ اور فرینڈ سرکل کی جانب سے اور الحاج رشید خان جمعدار سابق صدر بلدیہ کی صدارت میں دسویں و بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اور +80 نمبرات حاصل کرنے والے اس طرح کل 56 طلباء وطالبات کا ساتھ ہی ایم بی بی ایس کامیاب طلبہ اور انکے علاوہ انڈین پیسیفکس فیڈریشن کے ذریعے منعقدہ راشٹریہ پاور لفٹینگ مقابلے میں سورن پدک جیتنے والے کل 14 کھلاڑیوں اور انکے کوچ راما پرکاش میسرے ، ٹیم مینیجر رویندر سر ، راجپوت سر کے اعزاز میں شاندار اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور سبھی کا استقبال اور انھیں انعامات سے نوازا گیا. پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک و نعت پاک سے ہوا. ممبئی سے تشریف فرما کیریئر کونسلنگ کے لئے محمد احسان سید کی کیریئر کونسلنگ اس پروگرام کی جاذبیت و رونق رہی. پروگرام کا آغاز ملکاپور کے گٹ شکشن ادھیکاری این جے پھاڑکے سر، سید اصغر عرشی سر ، ڈاکٹر یوسف خان، سلمان خان ہیورکھیڑ، پرنسپل محمد شاکر سر ،ہیڈماسٹر محمد ریاض سر کی موجودگی میں ہوا. پروگرام کا افتتاح واجد قادری کے ہاتھوں ہوا. مہمان خصوصی ایڈوکیٹ عبدالمجید قریشی ، یوسف خان عثمان خان ، ڈاکٹر سید سلیم قریشی ، محمد ذاکر میمن کے علاوہ دانش شیخ ، ایڈوکیٹ جاوید قریشی ، رںٔیس خان جمعدار ، ثناء اللہ خان جمعدار ، اعجاز شاہ ، پرنسپل خالد خان سر ممبئی ، صحافی محمد احسان سر و دیگر تھے. مہمانان کا استقبال گلدستہ پیش کر اور شال اوڑھا کر کیا گیا. پروگرام کے صدر اور موجود تمام مہمانان کے ہاتھوں دسویں و بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات و ایم بی بی ایس ڈاکٹرز و کھلاڑیوں کا استقبال کیا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں توصیفی ایوارڈ و سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا. اس موقع پر گٹ شکشن ادھیکاری این جے پھاڑکے سر ، واجد قادری ، سلمان خان ہیورکھیڑ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ، محمد احسان سید نے نہایت ہی خوبصورت مثمر و سود مند کونسلنگ کی. اس موقع پر الحاج رشید خان جمعدار نے اپنے صدارتی خطبے میں طلبہ کی تعریف و حوصلہ افزائی کی اور انھیں مبارکباد پیش کی. نظامت کے فرائض مشہور و معروف اردو / مراٹھی شاعر فہیم اختر سر چاندور بسوہ نے نہایت ہی خوبصورت لب و لہجے کے ساتھ بحسن وخوبی انجام دی اور تقریب کو رنگا رنگ بنا دیا . پروگرام کا اختتام جے جے گروپ کے سربراہ جاوید سر کے اظہار تشکر پر ہوا. پروگرام کو کامیاب بنانے کے جے جے گروپ اور فرینڈ سرکل کے علاوہ آصف خان سر ، محمد شفیق سر ، عابد خان سر ، لعل خان سر ، عارف سر ، محمد وسیم صادق سر ، ندیم خان سر خالد زماں سر ، ایاز خان سر، خالد بابو نے خوب محنت کی.