تحفظ اوقاف کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جالنہ کی اجلاس کے لیۓ تیاریاں تیز "آج کمیٹی نے عیدگاہ قدیم جالنہ میدان کا جائزہ لیا"
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 11, 2025
0
share
جالنہ 10/ جون 2025( بذریعہ لیاقت علی خان یاسر ضلع نامۂ نگارجالنہ) متنازعہ وقف قانون جو دستوری و مذہبی اعتبار سے ناقابل قبول ہے اس متنازعہ وقف قانون کے خلاف آل انڈیا مسلم مسلم پرسنل لاء بورڈ پورے ملک میں احتجاج کررہاہے اسی ذیل میں جالنہ میں احتجاجی اجلاس ٣٠- جون کو شہر کی عید گاہ قدیم جالنہ کے وسیع وعریض میدان میں بعد نماز عصر تا رات ١٠ بجے منعقد ہونے جارہا ہے جس کی صدارت حضرت مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کریں گے اس موقع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے دیگر ذمہ داران میں مولانا فضل الرحیم مجددی صاحب جنرل سیکرٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ، حضرت مولانا مولانا عمرین محفوظ رحمانی سیکرٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ، مولانا سیّد سعادت اللہ حسینی نائب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ، ڈاکٹر سید قاسم رسول صاحب ، کنوینر تحفظ اوقاف کارواں مہم مسلم پرسنل لاء بورڈ ،مولانا اصغر علی مہدی صاحب نائب صدر ، جناب محمود دریا آبادی ممبئی و دیگر علاقائی مسلم و دیگر مذاھب کے ذمّہ داران و سیاسی و سماجی قائدین کی شرکت ہوگی اس عظیم الشان اجلاس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں اس کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں مثلاً جلسہ گاہ کے انتظامات کمیٹی ، تشہیری کمیٹی ، مدعوعین و مہمانانِ عظام کی انتظامیہ ، علماء کرام ائمہ مساجد اور مختلف جماعتوں سے رابطہ کمیٹی ، برادران وطن رابطہ کمیٹی ،مقامی سطح پر و تعلقہ جات کے عوام الناس سے رابطہ ،پولیس محکمہ سے رابطہ و پارکنگ کمیٹی وغیرہ جن میں شہر کے فعال و متحرک علماء کرام ، مختلف تنظیموں و سماجی کارکنان و ذمہ داران شامل ہیں اور روزانہ ان کمیٹیوں کے افراد کی نشستوں میں انہیں ان سے متعلق کاموں کو تقسیم کیا جارہاہے۔ آج عیدگاہ قدیم جالنہ میں تحفظ اوقاف کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جالنہ کے ّذمہ داران مفتی عبد الرحمن نائےگاؤی قاضی شریعت مسلم پرسنل لاء بورڈ، مولانا عبد الرؤف ندوی کنوینر تحفظ اوقاف کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جالنہ، مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی نقیب امارت شرعیہ جالنہ ، مفتی فہیم جمعیت العلماء محمود مدنی ، شیخ مجیب سیکرٹری جماعت اسلامی مہاراشٹر ، لیاقت علی خان یاسر وحدت اسلامی جالنہ ، محمد قاسم اعجاز صدیقی جمعیت علماء ارشد مدنی ، مفتی الیاس ندوی صدر تنظیم پیام انسانیت ،اسد اللہ رضوی ایس ڈی پی آئی جالنہ ، فیروز علی مولانا مسلم وکاس پریشدجالنہ، عتیق احمد خان، سید عرفان کیپٹن ،شیخ عبد الوحید ،احمد نور قریشی جرنلسٹ، مولانا عیسیٰ خان کاشفی سید توحید وغیرہ موجود تھے توقع کی جارہی ہے کہ یہ اجلاس اپنی نوعیت کا ایک عظیم الشان تاریخی احتجاجی اجلاس ہوگا۔ جو سب ہی انصاف پسند اور ظلم کے خلاف انسانوں کا متحدہ مظاہرہ ہوگااس کو دیکھتے ہوئے تمام لوگوں میں جوش وخروش پایا جارہا ہے عوام الناس سے گذارش کی گئی ہے اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔