حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب کی گیارہ (11) اہم کتابوں کی تقریب رسمِ اجراء شہر و بیرون شہر سے علم دوست شخصیات کی شرک متوقع،بنت حوا کے لیے خصوصی نظم
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 19, 2026
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز) ملت اسلامیہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بے انتہا مسرت ہو رہی ہے کہ حضرت مولانا محفوظ الرحمن ( رحمۃ اللہ علیہ) کے لائق و فائق فرزند شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب دامت برکاتہم (سجادہ نشیں خانقاہ رحمانیہ، مالیگاؤں) کی شبانہ روز محنت اور علمی کاوشوں کے نتیجے میں تیار کردہ 11 شاہکار کتابوں کی رسمِ اجراء 28 جنوری 2026ء، بروز بدھ بعد نمازِ عشاء فوراً بنکر لانس، انصار جماعت خانہ، مالیگاؤں میں معروف شخصیت حضرت صوفی علیم احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ ( سجادہ نشین خانقاہ مجددیہ مالیگاؤں) کی زیر سرپرستی منعقد ہو گی۔
اس عظیم الشان تقریب اجراء کی صدارت مشہور و معروف عالم دین حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی صاحب دامت برکاتہم العالیہ ( شیخ الحدیث مدرسہ مہد ملت صدر وفاق المدارس و المکاتب مالیگاؤں) کے ذمہ ہوگی۔ اظہار خیال حضرت مولانا حکیم محمود خان دریا بادی،حضرت مولانا مفتی معز الدین قاسمی ,حضرت مولانا نظام الدین فخر الدین،حضرت مولانا جنید الرحمن آزاد قاسمی،حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی،حضرت مولانا مفتی محمد حامد ظفر رحمانی،حضرت مولانا جمال عارف ندوی,فیاض شریف،ڈاکٹر سعید احمد فارانی، پروفیسر سید اقبال،مولانا عبد الرشید مفتاحی صاحبان اپنے مفید خیالات کا اظہار کریں گے۔ کتابوں کا تعارف اور ان پر تبصرہ حضرت مولانا افتخار سالک قاسمی،مولانا مہدی حسن عینی،مولانا عمران اسجد ندوی،پروفیسر اعظمی محمد یاسین،اشفاق لعل خان سر،ماسٹر فاروق اشہر رحمانی صاحبان اپنے مفید تبصرے پیش کریں گے۔ اس پروقار محفل میں مقامی جید علمائے کرام کے ساتھ ساتھ بیرونِ شہر سے تشریف لانے والے ممتاز اکابرین اور دانشور حضرات بھی تشریف لاکر اپنے قیمتی ملفوظات سے اجتماع میں شریک افراد کو مالا مال فرمائیں گے۔ (ان شاء اللہ) برادرانِ اسلام سے درخواست ہے کہ اس بامقصد اور علمی تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت فرما کر اپنی علمی پیاس بجھائیں۔ نوٹ۔خواتین اسلام کے لیئے پردے کا خصوصی نظم کیا جائے گا۔ اُمید ہے محبان اردو ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر اپنی فیملی کے ساتھ ضرور تشریف لائیں گے ۔اور شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں گے ۔ اراکینِ رسمِ اجراء کمیٹی، مالیگاؤں (خانقاہ رحمانیہ، مالیگاؤں)