ڈاکٹر علامہ اقبال اُردو ہائی اسکول و جونئیر کالج ریسوڑ کا سائنس ماڈل کا ایک بار پھر ریاستی سطحی نمائش کے لیے انتخاب عبدالمنان عبدالنبی کی غیر معمولی کارکردگی
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 19, 2026
0
share
واشم (محمد شاکر ہمدرد) اسکول ہذاکے لیب اسسٹنٹ عبد المنان کی جانب سے تیار کردہ سائنس ماڈل ریاستی سطح کے لیے منتخب کیا گیا ۔اس ماڈل نے ضلعی سطح کی نمائش میں پہلا انعام حاصل کیا۔
انہیں ضلع کے ثانوی تعلیم افسر منگل دھوپے اور اساتذہ ایم ایل اے کرن راو جی سرنائک کے ہاتھوں ریاستی سطح کی نمائش کا سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر ادارے کے صدر عالی جناب کبیر محسن نے عبد المنان کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ عبد المنان سر نہایت محنتی ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ اپنے تیار کردہ ماڈلز کے ذریعے ریاستی سطح تک پہنچ چکے ہیں اور اس سال بھی انہوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر اسکول کا نام روشن کیا ہے۔ مزید کہا کہ عبدالمنان شاہد وہ نام ہے جو تھک کر بیٹھنے والوں میں نہیں اس موقع پر یہ شعر کہا کہ مسلسل کاوشوں سے بنا کرتی ہے تقدیریں جو تھک کر بیٹھ جاتے ہے انہیں منزل نہیں ملتی اس موقع پر اسکول کے سی ای او ڈاکٹر وقار محسن، پرنسپل ضمیر احمد خان، اساتذہ نے کہا کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہے ۔ انکی ہمت افزائی کے لیے ہم ہوں گے کامیاب ایک دن ان الفاظ میں مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔عبدالمنان شاہد کو انکے سائنس ماڈل ضلع سطح سے ریاستی سطح سائنس نمائش کے لیے انتخاب کیے جانے پرغیر تدریسی عملے نے بھی دلی مبارکباد پیش کی۔ اسکول انتظامیہ اور اسکول اسٹاف کو خدا کی ذات سے قوی اُمید ہے کہ امسال ریاستی سطح پر بھی ان شاء اللہ ضرور کامیابی ملے گی۔