پیپل گاؤں راجہ کے علمی خانوادے کے چشم و چراغ خزیمہ حجازی کی شاندار کامیابی،
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 19, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) پیپل گاؤں راجہ کے علمی خانوادے کے چشم و چراغ خزیمہ حجازی نے TET (ٹیچر اہلیتی امتحان) میں غیر معمولی کامیابی حاصل کر کے نہ صرف اپنے اہلِ خانہ بلکہ پورے گاؤں اور تعلیمی حلقوں کا نام روشن کر دیا ہے۔ ان کی اس نمایاں کامیابی پر علاقے میں خوشی اور فخر کی فضا قائم ہے۔
تفصیلات کے مطابق خزیمہ حجازی نے TET امتحان کے دونوں پیپرز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیپر اول میں 114 نمبر اور پیپر دوم میں 104 نمبر حاصل کیے۔ یہ کامیابی مسلسل محنت، مضبوط ارادے اور درست حکمتِ عملی کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ خزیمہ حجازی نے اس سے قبل بھی TET امتحان میں بہتر نمبر حاصل کیے تھے، تاہم وہ اس پر اکتفا کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی کو مزید نکھارنے کے لیے دوبارہ بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے اور اس مرتبہ نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ان کی یہ جدوجہد ثابت کرتی ہے کہ حقیقی کامیابی وہی ہے جو مسلسل محنت اور خود احتسابی کے ذریعے حاصل ہو۔ ان کی اس شاندار کامیابی میں محترم طلحہ بن ممتاز کی مخلصانہ رہنمائی، انتھک محنت اور حوصلہ افزائی کا اہم کردار رہا، جنہوں نے ہر مرحلے پر درست سمت میں رہنمائی فراہم کی۔ تعلیمی حلقوں نے استاد و شاگرد کی اس مثالی کاوش کو سراہا ہے۔ اہلِ گاؤں، اساتذہ، رشتہ داروں اور احباب نے خزیمہ حجازی کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں علم و عمل کے میدان میں مزید کامیابیوں سے نوازے، ایک باکردار اور باصلاحیت معلم بنائے اور ان کی یہ کامیابی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہو۔