خانقاہ رحمانیہ، مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان علمی و ادبی تقریب گیارہ (11) اہم کتابوں کی تقریبِ رسمِ اجراء
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 27, 2026
1
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز) باذوق افراد بالخصوص اردو سے شغف رکھنےوالے قارئین اور علمی حلقے سے تعلق رکھنے والے حضرات کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بے حد مسرت ہو رہی ہے کہ شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب دامت برکاتہم (سکریٹری آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ) کی شبانہ روز محنت اور علمی کاوشوں کے نتیجے میں تیار کردہ 11 شاہکار کتابوں کی تقریبِ رسمِ اجراء منعقد کی جارہی ہے، اس تقریب کی صدارت حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی قاسمی صاحب (شیخ الحدیث جامعہ معہد ملت و صدر وفاق المدارس والمکاتب مالیگاؤں) اور سرپرستی حضرت صوفی علیم احمد صاحب (سجادہ نشین خانقاہ مجددیہ مالیگاؤں) فرمائیں گے - ان شاء اللہ، یہ تقریب علم و ادب کی محفلوں میں ایک یادگار اضافہ ثابت ہوگی۔
پروگرام کی تفصیلات تاریخ: 28 جنوری 2026ء، بروز بدھ وقت: بعد نمازِ عشاء فوراً بمقام: بنکر لانس (انصار جماعت خانہ) مشرقی اقبال روڈ مالیگاؤں نوٹ : خواتین اسلام کیلئے انصار جماعت خانہ میں نظم رہے گا اس پروقار محفل میں شہر مالیگاؤں کے جید علمائے کرام کے ساتھ ساتھ ریاست و بیرون ریاست سے تشریف لانے والے ممتاز اکابرین ،مشاہیر علم اور دانشور حضرات اپنے قیمتی ملفوظات سے تقریب میں شریک افراد کو مالا مال فرمائیں گے ان شاء اللہ۔ اہل علم سے گزارش ہے کہ اس بامقصد اور علمی تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت فرما کر اپنی علمی پیاس بجھائیں۔ منجانب: اراکینِ رسمِ اجراء کمیٹی ومتوسلین خانقاہ رحمانیہ٬مالیگاؤں
MASHA ALLAH
جواب دیںحذف کریں