مالیگاؤں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ 11 کتابوں کا اجراء وفد کی انجمن محبان اردو کتب اور مجلس ابناء قدیم مدرسہ اسلامیہ کے صدر و اراکین سے ملاقات
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 28, 2026
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز) حضرت مولانا محفوظ الرحمن ( رحمۃ اللہ علیہ) کے لائق و فائق فرزند آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ کے سیکریٹری و ادارہ صوت الاسلام کے صدر شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب دامت برکاتہم (سجادہ نشیں خانقاہ رحمانیہ، مالیگاؤں) کی شبانہ روز محنت اور علمی کاوشوں کے نتیجے میں تیار کردہ 11 شاہکار کتابوں کی رسمِ اجراء 28 جنوری 2026ء، بروز بدھ بعد نمازِ عشاء فوراً بنکر لانس، انصار جماعت خانہ، مالیگاؤں میں معروف شخصیت حضرت صوفی علیم احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ ( سجادہ نشین خانقاہ مجددیہ مالیگاؤں) کی زیر سرپرستی منعقد ہو گی۔ اس عظیم الشان تقریب اجراء کی صدارت مشہور و معروف عالم دین حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی صاحب دامت برکاتہم العالیہ ( شیخ الحدیث مدرسہ مہد ملت صدر وفاق المدارس و المکاتب مالیگاؤں) کے ذمہ ہوگی۔ تقریب اجراء کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے پیش نظر اجراء کمیٹی کے مقامی ذمہ داران شب و روز زمینی سطح پر محنت کرتے ہوئے اہم شخصیات اور اداروں کے صدر و اراکین سے ملاقات کرتے ہوئے پروگرام کے متعلق میٹنگ کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں انجمن محبان اردو کتب اور مجلس ابناء قدیم مدرسہ اسلامیہ کے صدر مولانا سفیان جمالی و اراکین سے بروز منگل شب 10 بجے عبداللہ بک ڈپو نزد سلیمانی مسجد مالیگاؤں پر ایک مختصر مگر اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ناندیڑ سے تشریف لائے معروف عالم دین حضرت مولانا مفتی نصر اللہ صاحب نے اپنے مفید خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ مالیگاؤں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ 11 کتابوں کا اجراء 28 جنوری کو بروز بدھ بعد نماز عشاء بنکر لانس مالیگاؤں میں تاریخی اجراء کی تقریب منعقد ہو گی۔خواتین اسلام کے لیئے پردے کا خصوصی نظم کیا جائے گا۔ ۔۔مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے کس طرح شب و روز اپنے قلم کی روشنی صفحہ قرطاس پر بکھیری اس پر روشنی ڈالی۔ گیارہ کتابوں کی رسم اجرا کے فورا بعد اسٹال پر کتابیں دستیاب رہیں گی ۔آپ نقد ادائیگی کے بعد يا آن لائن پیمنٹ کرنے بعد کتابیں حاصل کر سکتے ہیں ۔ انجمن محبان اردو کتب کے اراکین نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔اسی کے ساتھ 23 جنوری تا 1 فروری 2026 مالیگاؤں فیسٹیول نمبر 6 سیٹھ محمد خلیل ہائی اسکول گولڈن نگر سے متصل گراؤنڈ میں عمل میں آ رہا ۔ اس فیسٹیول میں کتابی و تعلیمی زون بھی رہے گا۔۔اسٹال نمبر 7 تا 11 ثناء بک ڈپو ،سٹی بک ڈپو،عبداللہ بک ڈپو ،معاذ بک ہاؤس (دیوبند) رحمانی پبلیکیشن کی کتابوں کے اسٹال رہیں گے۔۔ وہاں بھی مولانا عمرین صاحب کی تمام نئی کتابیں دستیاب رہیں گی ۔ اُمید ہے محبان اردو ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر اپنی فیملی کے ساتھ ضرور تشریف لائیں گے ۔انجمن محبان اردو کتب اور مجلس ابناء قدیم مدرسہ اسلامیہ کے صدر مولانا سفیان جمالی و اراکین دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک اجراء کی تقریب کو منعقد کرنے میں تعاون کرنے والوں کی محنتوں کو قبول فرمائے ( آمین)