کھام گاؤں ، سابق رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل پر حملہ، عارف پہلوان نے کیا ملزمین کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 14, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید)چھترپتی سنبھاجی نگر(اورنگ آباد) سے سابق رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (AIMIM) کے ریاستی سربراہ امتیاز جلیل کی گاڑی پر کیے گئے جان لیوا حملے کے واقعے نے سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ اس سلسلے میں کھامگاؤں کے سابق رکن بلدیہ عارف پہلوان کی جانب سے 12 جنوری کو مقامی تحصیلدار کی معرفت مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کو ایک تحریری یادداشت پیش کی گئی۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ امتیاز جلیل امن، بھائی چارہ اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے معروف عوامی رہنما ہیں، ایسے میں ان پر کیا گیا حملہ نہایت سنگین اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔ یادداشت میں حملے میں ملوث تمام ملزمین کی فوری گرفتاری، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی امتیاز جلیل کو فوری پولیس تحفظ فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ عارف پہلوان نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے، تاکہ عوام میں قانون کی بالادستی پر اعتماد بحال رہے۔