مالیگاؤں (پریس ریلیز)شہر عزیز مالیگاؤں کے لیے یہ بات نعمت کی ہے کہ جہاں عصری تعلیم کے لیے بھی معیاری اسکولیں قائم ہیں جہاں سے ہمارے بچے بچیاں معیاری عصری تعلیم حاصل کر رہے ہیں، یقیناً عصری تعلیم کے لیے قائم یہ ادارے اور اسکولیں ہمارا بیش قیمت سرمایہ ہیں جہاں ان اسکولوں میں معیاری عصری تعلیم دی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ ہمارے اسکولوں کا ماحول سازگار رہے اور وہاں کی فضا غیر شرعی کاموں سے آلودہ نہ ہو، ادھر چند برسوں سے گیدرنگ اور ثقافتی پروگراموں کے نام پر شہر کے متعدد اسکولوں میں ناچ گانے اوربےہودہ ڈانس اورواہیات ڈرامے کئے جارہے ہیں جو ہمارے لیے تشویش کا باعث ہیں، مسلمان بچوں اور بچیوں کو ثقافتی پروگرام کے نام پر غیر شرعی کاموں میں لگانا نا مناسب عمل ہے، کچے ذہنوں پر جو چیز نقش ہوتی ہے اس کا اثر بہت دیر تک باقی رہتا ہے اس لیے تنظیم علماء ائمہ و حفاظ شہر مالیگاؤں کی جانب سے اسکولوں کی انتظامیہ کی خدمت میں یہ گزارش پیش کی جارہی ہے کہ 26 جنوری کے عنوان سے جو ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں اور اس کے بعد بھی جو ثقافتی سرگرمیاں آپ کے اسکول میں انجام پائیں ان میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ کسی قسم کا کوئی بیہودہ اور غیر شرعی پروگرام نہ ہو، ہمیں امید ہے کہ آپ اس سلسلے میں اپنی دینی، اخلاقی اور ایمانی ذمہ داری کو بخوبی محسوس کریں گے اور ہماری درخواست پر توجہ فرمائیں گے۔ نیز سرپرست حضرات بھی اپنے نو نہالان کی فکر کریں اور انہیں کسی بھی قسم کے غیر شرعی پروگراموں کا حصہ بننے سے باز رکھیں۔ والسلام صدر واراکین تنظیم علماء ائمہ و حفاظ شہر مالیگاؤں