ڈاکٹر علامہ اقبال اُردو پرائمری ، ہائی اسکول و جونئیر کالج ریسوڑ میں سالانہ سہ روزہ ادبی و ثقافتی تقاریب کا شاندار اہتمام
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 07, 2026
0
share
واشم (محمد شاکر ہمدرد) الہلال ایجوکیشن و ملٹی پرپز سوسائٹی کے زیر انصرام چلنے والے ادارہ ہذا میں مورخہ 6 جنوری کو دوسرے دن مقابلہ تقاریر، کریئر گائیڈنس ،صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ، مقابلہ ڈرامہ ، ایکشن سانگ ، مکالمہ ،کا انعقاد کیا گیا ۔ نظامت کے فرائض استاذ محترم سعید احمد خان، استاذ محترم معین یٰسین رضا ، استاذ محترم محمد عاصف نے انجام دیے ۔ سالانہ سہ روزہ ادبی و ثقافتی تقاریب کے دوسرے دن کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا ۔ مقابلہ تقاریر سے باقاعدہ تقریب کا آغاز کے جی تا جماعت آٹھویں کے طلباء و طالبات نے خلفائے راشدین اس عظیم موضوع پر پہلا گروپ پرائمری سے دوسرا گروپ ہائی اسکول اور تیسرا گروپ جونئیر کالج ان تین گروپ میں کل 40 طلباء و طالبات نے اپنے مافی الضمیر کو ادا کرتے ہوئے خلفائے راشدین کی زندگی اور اُن کی خلافت کے مختلف گوشوں کو سامعین کے سامنے رکھا۔ دوسری نشست تعلقہ کے صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب صدر سوسائٹی عالی جناب محمد کبیر محسن کی صدارت میں منعقد کی گئی۔ تعلقہ سے آئے ہوئے بطور مہمانانِ خصوصی صحافیوں میں راکھی گنگورے سر(سابق صدر، ہمیکا صحافی سبھا، ریسوڑ) جیت ٹھاکر(معاون مدیر، سوَرنوُدَے) گجانن ساکےگاؤںکر(این سی نیٹ ورک) کیلاش مہاجن (مہاراشٹر گزٹئر، ضلع نمائندہ) شیخ سرور (مہاراشٹر میڈیا، تعلقہ نمائندہ) مہندر مہاجن (مہکر ٹائمز) شیخ توصیف (پربدھ بھارت –تعلقہ نمائندہ) بنٹی دیگاؤںکر (ماتر بھومی، تعلقہ نمائندہ) وویکانند ٹھاکرے سر (لوک مت نمائندہ) انصارالدین صاحب (لوک نیائے، تعلقہ نمائندہ) ناظم خان (دینک سُوَرَن مہاراشٹر) مہادیو بوگے(دینک پُنّیہ نگری، تعلقہ نمائندہ) اجے کانڈے(جن یاترا، ریسود شہر نمائندہ) شیتل کمار دھانڈے (دینک لوکمت، نمائندہ) شنکر کاکا ہزارے (سینئر صحافی) پی۔ ڈی۔ پاٹل سر(دینک، سکاڑ) ستیش مادڈو(دینک دیش اُنّتی، تعلقہ نمائندہ) ونود کھڈسے( نائب صدر، صحافی سبھا) گنیش دیگاؤں کر)دینک ماتر بھومی) روپیش باجوڑ(صدر، وائس آف میڈیا، تعلقہ صدر) نارائن کاران آرور(مہاراشٹر راجیہ مراٹھی صحافی سبھا) دیگر مہمانانِ خصوصی میں بوڑکھے صاحب پنچایت سمیتی (اسکول، شالے پوشن پردھان منتری پوشن شکتی نرمان یوجنا ادکشک), اشوک بھاؤ چوپڑے (براہ شہر۔ ریسوڑ) رمیشور رنجوے ، آتما رام جادھو، نیانشور پرساد ، سچن گانجرے ، پردیپ دیشمکھ ، سوریش گیری ، دھنوماڑیکر ،کا اسکول ہذا کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے پر جوش استقبال کیا گیا ۔منعقدہ تقریب کی غرض و غایت و اسکول ہذا کے25 سالہ تعلیمی سفر کی روداد استاذ محترم عالی جناب محمد وقار محسن ،(سی ای او) سوسائٹی ہذا نے پیش کی ۔ بعد ازاں ما ہیںن خاتون عتیق خان نے اپنی تقریر سے اسٹیج پر جلوہ افروز شخصیات کو اچھا پیغام دیا۔ دوسری جماعت کے طالب علم بلال نے انگلش کے سو سے زائد الفاظ کے معنی زبانی سامعین کی نظر کیے اور خوب داد و تحسین حاصل کی ۔تشریف فرما مہمانانِ خصوصی صحافیوں میں سر روی انبھورے اور شیتل دھانڈے نے اس تقریب سے متعلق اور صدر سوسائٹی کی اسکول کے لیے دی گئی جدوجہد کو سراہا اور ادارہ کے ساتھ اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جشن 25 سالہ کی مبارک باد پیش کی اس طرح تقریب استقبالیہ کا یہاں اختتام ہوا۔ کریئر گائیڈنس تقریب کی صدارت صدر سوسائٹی عالی جناب محمد کبیر محسن نے کی بطور مہمان خصوصی ادارہ ہذا کے پرنسپل ضمیر احمد خان مجود ٹھے ۔مقرر خُصوصی انجینئر ریاض الحق صاحب فاؤنڈر انڈین انسٹیٹیوٹ آف فاؤنڈیشن اسٹڈیز آف اكولہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عزم اور ارادہ محنت مستقل مزاجی کے ساتھ کامیابی ملتی ہے ۔ موبائل کے غلط استعمال سے بچنا اسکا صحیح استعمال کرنا ہے۔ اپنی صلاحیت کو پہچاننا کامیابی کے 6 بنیادی اُصول ہوتے ہیں 1️⃣ دلچسپی جس کام میں دل لگتا ہو، وہ کام بوجھ نہیں لگتا بلکہ خوشی دیتا ہے۔ 2️⃣ جنون دلچسپی جب شدت اختیار کر لے تو وہ جنون بن جاتی ہے، جو انسان کو رکنے نہیں دیتی۔ 3️⃣ قابلیت صحیح مہارت اور علم کے بغیر کامیابی ممکن نہیں، اس لیے خود کو مسلسل بہتر بنانا ضروری ہے۔ 4️⃣ فزیکل فٹنیس صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کی بنیاد ہے؛ کمزوری کامیابی میں رکاوٹ بنتی ہے۔ 5️⃣ محنت و مستقل مزاجی باقاعدہ محنت اور تسلسل کے بغیر کوئی بھی صلاحیت نتیجہ نہیں دیتی۔ 6️⃣ مثبت سوچ اور خود اعتمادی اپنے اوپر یقین اور مثبت رویہ ہر مشکل کو آسان بنا دیتا ہے۔ کریئر گائیڈنس تقریب میں مقرر خُصوصی انجینئر ریاض الحق صاحب نے اچھے انداز میں کامیاب افراد کی چند ایک کی مثالیں طلبہ کے سامنے رکھی جماعت ہشتم تا دوازدہم کے طلباء و طالبات اپنے کیریئر کو کیسے بنائیں رہنمائی فرمائی ۔سیف الاسلام سر فخرالدین علی احمد اُردو ہائی اسکول دؤنگاؤں نے کریئر سے متعلق بیش قیمتی باتوں کو طلبہ کے سامنے رکھا۔۔اسطرح ناظم تقریب سعید خان سر نے صدر کی اجازت سے اس تقریب کے اختتام کا اعلان کیا ۔ وقفہ طعام کے بعد مقابلہ ایکشن سانگ / ڈرامہ / مکالمہ ، ڈاکٹر – مریض(محمد عرفین + محمد سامی)جماعت: 4 تیری مٹی میں مل جاواں جماعت: کے۔جی۔1 کبھی بھی کسی کو ستانا نہیں جما عت: 4 عرب کے قرضداروں میں جماعت: 5 مکالمہ (عبدالولی – محمد بلال) قوّالی جماعت: 3 مکالمہ ( اعجازالدین – محمد رامین) جماعت: 1 نماز کی اہمیت جماعت: 4 موت سے پہلےجماعت: 5، 6، 7 مکالمہ ( انابیہ فاطمہ – امیرا آیت)جماعت: 1 محبت کے سجدے جماعت: 5، 6، 7 مکالمہ (آیت – اشفیہ)جماعت: 2 اسکول کی گھنٹی بجی جماعت: کے۔جی۔1 موبائل مکالمہ ( عبدالولی – حسن خان) جماعت: 2 پیارى ماں جماعت: 2 خوابِ غفلت جماعت: 5، 6، 7 میرے مولا میرے ماں باپ پرجماعت: 3 مکالمہ (ماویہ خان – صدیرا خان)جماعت: 2 حب الوطنی نغمہ مکالمہ جماعت: 5، 6، 7 مکالمہ (یسریٰ – عافیہ) جماعت: 6 اسلامی معاشرہ جماعت: کے۔جی کوئی بتائے دریاؤں کومکالمہ جماعت: 7 میں چھوٹی سی ایک لڑکی ہوں ہم دنیا پر چھا جائیں گے مکالمہ: ماں باپ کی اہمیت جماعت: 5، 6، 7 بیٹی کا واقعہ جماعت: 5، 6، 7 کے طلباء و طالبات نے بھر پور تیاری کے ساتھ پیش کیے۔اور سامعین کی داد و تحسین کو تالیوں اور نقد رقم کی شکل میں خوب بٹورا ۔ اس تقریب کی نظامت استاذ محترم محمد عاصف نے اور بطور جّجّ عبدالمنان شاہد اور سعید احمد خان نے اپنے فرائض بخوبی انجام دیے۔ دوسرے دن کی تقریبات کو کامیاب بنانے میں تمام ہی اسٹاف نے اہم کردار ادا کیا ۔دوسرے دن کی تقریبات کی کامیابی پر ادارہ ہذا کے پرنسپل ضمیر احمد خان نے تمام ہی اسٹاف کی محنتوں کو سراہا اس طرح بڑے ہی خوش گوار ماحول میں سالانہ سہ روزہ ادبی و ثقافتی تقاریب کے دوسرے دن کا بھی شاندار اختتام ہوا۔