مالیگاؤں؍ممبئی یونیورسٹی کے شعبۂ اردو بہ اشتراک اردو چینل کے زیراہتمام جشن اردو سال 2026 بڑے ہی تزک و اہتمام سے فیروز شاہ مہتا بھون، ممبئی یونیورسٹی کالینہ میں منعقد ہوا۔
اس پروگرام میں جناب شکیل مصطفی سر (مالیگاؤں) کو پیکر تدریس ایوارڈ تفویض کیا گیا۔ یہ ایوارڈ تعلیم کے میدان میں نمایاں اور قابل قدر خدمات کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔ محترم موصوف 18؍ سال سے یعقوب بیگ ہائی اسکول وجونیئر کالج پنویل میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ تدریس کے ساتھ ساتھ انہوں نے بچّوں کے ادب پر مشتمل کئی کتابیں شائع کیں ہیں۔ پیکر تدریس ایوارڈ سے سرفراز کئے جانے پر اُن کے خیر خواہوں، ادبی حلقہ بگوش اور تعلیم سے روابط رکھنے والے احباب نے انھیں پرخلوص مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔