فلسطینیوں سے ہمدردی، اسرائیل سے نفرت میں تیزی سے اضافہ: امریکی سروے
Author -
personحاجی شاھد انجم
مارچ 18, 2026
0
share
( انقلاب )ایک امریکی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک کے عوام میں فلسطینیوں سے ہمدردی، اور اسرائیل سے نفرت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، یہ رجحان ڈیموکریٹس اور آزاد رائے دہندگا ن میں نمایاں ہے۔
این بی سی نیوز کے ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی عوام کی مشرق وسطیٰ کے بارے میں رائے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔
رجسٹرڈ ووٹرز میں فلسطینیوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ اسرائیل کے بارے میں منفی نقطہ نظر رکھنے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
خاص طور پر ڈیموکریٹس اور آزاد ووٹرمیں۔۲۷؍ فروری سے۳؍ مارچ کے درمیان ملک بھر میں۱۰۰۰؍ رجسٹرڈ ووٹر پر کیے گئے اس سروے کے مطابق،۴۰؍ فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں اسرائیلیوں کے ساتھ زیادہ ہیں،
جب کہ۳۹؍ فیصد نے کہا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ زیادہ ہمدردی رکھتے ہیں۔
یہ نتائج۲۰۱۳ء کے مقابلے میں ڈرامائی تبدیلی کو ظاہر کرتے ہیں، جب۴۵؍ فیصد ووٹر کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلیوں کے ساتھ زیادہ ہمدردی رکھتے ہیں جبکہ صرف۱۳؍ فیصد کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ زیادہ ہمدردی رکھتے ہیں۔