نمائندہ انقلاب مختار عدیل کے والد بزرگوار محمد ایوب اشرفی انتقال کر گئے۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
مارچ 17, 2026
0
share
مالیگاؤں ( نمائندہ شامنامہ) روزنامہ انقلاب انقلاب کے مقامی نمائندے مختار عدیل کے والد بزرگوار نیز عبد العزیز پتنگ والے کے فرزند محمد ایوب اشرفی آج انتقال کر گئے ۔ انتقال کے وقت آپ کی عمر تقریباً 64 سال بتائی گئی۔ محمد ایوب اشرفی انتہائی ملنسار، نیک، سادگی پسند شخصیت تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے ، دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ ان کی زندگی حقیقی معنوں میں جہد مسلسل سے عبارت رہی۔انتہائی محنت کش انسان تھے۔پاور لوم صنعت کے ایک شعبے سے مربوط رہے کر عمر کے آخری حصے میں بھی وہ دوڑ دھوپ اور جد و جہد کرتے رہے۔ کل تک ہشاش بشاش تھے۔ رمضان المبارک میں روزوں کی پاسداری کے علاوہ عبادت وریاضت میں مصروف رہے۔ لیکن آج اچانک طبیعت ناساز ہوئی اور دل کا شدید دورہ پڑنے سے ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ مختار عدیل اس وقت کچھوچھہ شریف اور لکھنو کے سفر پر ہیں ۔ رات تک ان کی واپسی کے بعد ممکن ہے تدفین تراویح کے بعد ہو سکے۔ ٹیپو سلطان چوک کے قریب مہاڈا پلاٹ سے جنازہ اٹھایا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو عذاب قبر سے محفوظ رکھے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ( آمین ثم آمین ) شریکان غم : قائد ملت محمود اشرف ، مولانا افتخار جامعی ، ظہیر اشرفی ، قاری شمس الحق اشرفی و اراکین سلسلہ اشرفیہ، حاجی مشتاق احمد، مبشر مشاق ، ناصر رائیل میڈیکل ، ،یوسف الیاس، متین حفیظ، محمد مستقیم ڈگنیٹی، آصف شیخ رشید، مفتی اسمعیل قاسمی، مالیگاؤں کلب سوشل میڈیا و واٹس اپ گروپ، نعیم سویرا واراکین سویرا گروپ، انصاری نہال احمد،JAT ہائی اسکول ، اشفاق ایوبی، عبدالحلیم صدیقی،ہیڈ ماسٹر و اسٹاف سوئیس ہائی اسکول، انصاری محمد رضا، ادارہ شامنامہ واقصی آفسیٹ پرنٹس۔