کھام گاؤں میں انا بھاؤ ساٹھے کا مجسمہ لگانے پر ہلچل، حالات پُرامن
Author -
personحاجی شاھد انجم
مارچ 17, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) شہر میں آج 17 مارچ کی صبح تقریباً 9 بجے اس وقت ہلچل مچ گئی جب بس اسٹینڈ کے قریب ریلوے اسٹیشن کے نئے تعمیر شدہ داخلی دروازے کے پاس انا بھاؤ ساٹھے کا مجسمہ غیر قانونی طور پر نصب کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی۔ نامعلوم افراد کی جانب سے راتوں رات مجسمہ نصب کیے جانے کے واقعہ نے مقامی ماحول کو کشیدہ بنا دیا۔
اطلاع ملتے ہی محکمہ پولیس، نگر پریشد اور محصول محکمہ کے اعلیٰ افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مجسمہ ہٹانے کی کارروائی شروع کرنے کی کوشش کی۔ تاہم انا بھاؤ ساٹھے کے ماننے والوں اور عقیدت مندوں نے اس کی سخت مخالفت کی۔
مظاہرین کا مؤقف ہے کہ جب تک شہر میں مجسمہ نصب کرنے کے لیے کوئی متبادل اور مناسب جگہ فراہم نہیں کی جاتی، اس وقت تک مجسمہ نہیں ہٹایا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی اور مظاہرین سے پُرامن رہنے کی اپیل کی۔
فی الحال پولیس اور متعلقہ حکام انا بھاؤ ساٹھے کے حامیوں کے ساتھ مسلسل بات چیت میں مصروف ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق شہر میں حالات قابو میں ہیں اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔