کھام گاؤں ، گولی پورہ میں محلہ کلینک کا آغاز، عوام کو مفت طبی سہولت کی بڑی راحت انیس جمعدار کی کوششیں رنگ لائیں، آکاش فونڈکر کی قیادت میں اقلیتی علاقوں میں ترقیاتی کام جاری
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 25, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں شہر کے قدیم مسلم اکثریتی علاقے گولی پورہ میں راشٹریہ اروگیہ ابھیان (قومی صحت مشن) کے تحت ایوشمان اروگیہ مندر (محلہ کلینک) کے آغاز پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس اہم عوامی سہولت کے قیام میں سماجی خدمت گار انیس جمعدار کی مسلسل جدوجہد اور عوامی نمائندوں کے تعاون کو بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔
۔ رکن اسمبلی و کامگار منتری ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کی سفارش پر قائم کیے گئے اس محلہ کلینک کے لیے انیس جمعدار نے طویل عرصے سے کوششیں جاری رکھی تھیں، جبکہ اس منصوبے کو عملی شکل دینے میں مقامی بی جے پی رہنما سنجے شنگارے کا تعاون بھی اہم رہا،
جس پر مقامی ذمہ داران اور عوام نے ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ نگر پریشد اردو اسکول نمبر 2 کے احاطے میں قائم اس کلینک سے جونا فیل، پھاٹک پورہ، گولی پورہ، شوکت کالونی اور دال فیل کے عوام کو مفت طبی سہولتیں حاصل ہوں گی۔ ڈاکٹر سمیر خان کو میڈیکل آفیسر مقرر کیا گیا ہے،
جب کہ ایم پی ڈبلیو کیلاس بوچرے، معاون اشوک بورے اور نرس روپالی موہیتے بھی اپنی خدمات انجام دیں گے۔ انیس جمعدار، شعیب قریشی اور دیگر ذمہ دارانِ علاقہ نے نئے اسٹاف کا استقبال کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر کھام گاؤں تعلقہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ابھلاش کھنڈارے اور ڈی ای او شہری اروگیہ کیندر مسکے بھی بطورِ خاص موجود تھے۔ شہر بھر میں کامگار منتری آکاش فونڈکر کی قیادت اور ترقیاتی وژن کی ستائش کی جارہی ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق انہوں نے اقلیتی محلوں میں سڑکوں، نالیوں، عیدگاہ، قبرستان، گارڈن، اسکولوں کی نئی عمارتوں اور طبی سہولتوں کی فراہمی جیسے بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ دی ہے، جس کے مثبت اثرات اب نمایاں طور پر دیکھے جارہے ہیں۔ انیس جمعدار نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ محلہ کلینک سرکاری تعطیلات کے علاوہ روزانہ صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گا، لہٰذا علاقے کے تمام شہری اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ محلہ کلینک جیسے عوامی منصوبے غریب اور متوسط طبقے کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوں گے اور شہر میں صحتِ عامہ کے نظام کو مزید مضبوط بنائیں