ناندورہ سے ۲۸ حجاج اکرام سفرِ حج کے لیے روانہ، الحاج مزمل علی خان کی جانب سے پُرتپاک استقبال
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 04, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) امسال شہر ناندورہ سے ۲۸ عازمینِ حج کی روانگی عمل میں آئی، جو اہلِ شہر کے لیے ایک خوش آئند اور تاریخی موقع قرار دیا جا رہا ہے۔ پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں زائرین کو فریضۂ حج کی سعادت حاصل ہو رہی ہے، جس پر شہر میں خوشی اور روحانی مسرت کی فضا قائم ہے۔
اس موقع پر ناندورہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت الحاج مزمل علی خان نے اپنے رفقاء کے ہمراہ عازمینِ حج کے گھروں پر جا کر ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
انہوں نے زائرین کی گل پوشی کرتے ہوئے انہیں اس مقدس سفر پر روانگی کی مبارکباد پیش کی۔ الحاج مزمل علی خان نے عازمین سے درخواست کی کہ وہ حرمین شریفین میں ملک و ملت کی سلامتی، امن و امان اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ انہوں نے تمام حجاج کے لیے کامیاب اور بابرکت سفرِ حج کی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ عازمینِ حج کی روانگی کے پیشِ نظر شہر میں عقیدت و احترام کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے اور اہلِ خانہ و رشتہ داروں کی جانب سے رخصتی کے وقت جذباتی مناظر بھی سامنے آئے۔