امڑاپور، سر سید احمد خان جونیئر کالج کی شاندار کامیابی، 98.46 فیصد رزلٹ
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 04, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) سر سید احمد خان اردو جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس نے فروری 2026 کے بارہویں بورڈ امتحانات میں 98.46 فیصد شاندار نتیجہ حاصل کرتے ہوئے تعلیمی میدان میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
سخت امتحانی نگرانی اور "کاپی مکت" مہم کے باوجود طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شعبہ آرٹس میں 94.24 فیصد رزلٹ کے ساتھ سمرین صبا شیخ واحد نے 74 فیصد نمبرات حاصل کر کے اول مقام حاصل کیا، جب کہ دیگر طلبہ بھی نمایاں رہے۔ شعبہ سائنس نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سو فیصد نتیجہ درج کیا،
جس میں جویریہ ماہین (85.83%) سرفہرست رہیں۔ ادارے کے صدر شیخ اعظم اور پرنسپل شیخ ظفر پٹیل نے اس کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی لگن کا ثمر قرار دیتے ہوئے تمام کامیاب طلبہ و عملے کو مبارکباد پیش کی۔