ایوت محل ، ائیٹا ضلع صدر عبدالصمد سر کی الوداعی تقریب، تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 06, 2026
0
share
کھام گاؤں(واثق نوید) ضلع ایوت محل میں 30 اپریل 2026 کو ایک باوقار تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں ممتاز ماہرِ تعلیم اور AIITA ضلع ایوت محل کے صدر جناب عبدالصمد سر اور معاون مدرس جناب سید سلیم سر کی سبکدوشی کے موقع پر انہیں شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
جناب عبدالصمد سر ایک ماہرِ ریاضی استاد اور کامیاب صدر مدرس کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف اپنے ادارے میں بلکہ پورے ضلع میں تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی قیادت، علمیت اور خلوص سے ایک منفرد مقام حاصل کیا۔
ان کی رہنمائی میں کئی طلبہ نے تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کیں۔ اسی طرح جناب سید سلیم سر اپنی نرم مزاجی، اخلاص اور طلبہ سے بے لوث محبت کے باعث جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے بحیثیت معاون مدرس طلبہ کی رہنمائی اور تربیت میں اہم کردار ادا کیا، جسے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ اس تقریب میں پوسد اور عمرکھیڑ یونٹس کے معزز اراکین نے بھی شرکت کی، جب کہ AIITA کے ریاستی صدر جناب محمد عتیق سر کی موجودگی نے تقریب کو مزید وقار بخشا۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مخلص اور باصلاحیت اساتذہ کسی بھی تعلیمی ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ وہ اپنی خدمات کے ذریعے نہ صرف اداروں کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ اپنے شاگردوں کی کامیابیوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر دونوں اساتذہ کی صحت، سکون اور درازیٔ عمر کے لیے دعا کی گئی۔