آصف ہارون سر کی 17 ویں کتاب کی شاندار رسمِ رونمائی، تعلیمی حلقوں میں زبردست پذیرائی نوجوان سائنسداں خطاب یافتہ ڈاکٹر تنویر خان اور ڈاکٹر غیاث الدین عثمانی کی خصوصی شرکت
Author -
personحاجی شاھد انجم
مئی 07, 2026
0
share
جلگاؤں(شیخ زیّان احمد) شہر کی قدیم درس گاہ نیز اُمُّ المدارس،انجمن ِ تعلیم المسلمین،جلگاؤں کی زیر سرپرستی میں ایک پروقار اور شاندار تقریب میں 12 ویں جماعت (مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ) کے طلبہ کے لیے تیار کردہ معروف معلم، جونیئر لیکچرر اور مصنف شیخ آصف ہارون سر کی 17ویں تصنیف ”A Compelete Solution of Chemistry Practicle for HSC Students“کی رسمِ رونمائی انجام پائی۔
اس تقریب میں تعلیمی، سماجی اور علمی میدان سے وابستہ معزز شخصیات، عمائدین شہر،اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت نیز کتاب کی رونمائی انجمن کے صدراعجاز احمد عبدالغفار ملک کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
اس موقع پرانجمن کے جنرل سیکریٹری امین الدین بادلی والا، نائب صدرسید چاند، نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی کے سابق صدر شعبہئ آئل ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر جی۔ اے۔ عثمانی نیز نوجوان سائنسدان ڈاکٹر تنویر خان (وائس پرنسپال: اقراء تھم کالج،مہرون،جلگاؤں) بطور مہمانانِ خصوصی موجود تھے۔
علاوہ ازیں پرنسپال ڈاکٹر بابو شیخ، وائس پرنسپال نعیم بشیر سر،سوپروائزر ناظم خان سر جملہ اساتذہ کرام اور دیگر معززین بھی شریک رہے۔ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا بعدازیں مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔شعبہئ کیمیاء کے صدر آصف خورشید سر نے اس پریکٹیکل بُک کی تصنیف وتالیف کا پس منظر،غرض غائیت اور موجود ہ دور میں اس کی ضرورت واہمیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں آصف ہارون سر کی علمی و تدریسی خدمات کوخوب تحسین پیش کی اور کہا کہ ایسی کتابیں خصوصاً اُردو میڈیم کے سائنس کے طلبہ کے لیے نہایت کارآمد ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دَور میں معیاری اور آسان فہم تعلیمی مواد کی اشد ضرورت ہے جسے آصف ہارون سر بخوبی پورا کر رہے ہیں۔ مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 12ویں جماعت کے طلبہ کے لیے کیمسٹری پریکٹیکل ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے اور یہ نئی کتاب طلبہ کو نہ صرف تجربات کو سمجھنے میں مدد دے گی بلکہ امتحان میں بہترین کارکردگی کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کرے گی۔ اس کتاب کو جدید نصاب کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے اور اس میں طلبہ کی سہولت کو خاص طور پر مدنظر رکھا گیا ہے۔اللہ اسے تمام طلبہ کی تعلیمی تشنگی کو پورا کرنے کا ذریعہ بنائے۔اپنے خطاب میں آصف ہارون سر نے تمام شرکاء نیزمہمانان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ مقابلہ کے اس درو میں طلبہ کو آسان، معیاری اور مکمل تعلیمی رہنمائی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی 17ویں کتاب ہے اور آئندہ بھی وہ اسی جذبے کے ساتھ تعلیمی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ شرکاء نے آصف ہارون سر کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اس کتاب کی مقبولیت نیز روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب کی نظامت آصف مرزا سر نے بحسن وخوبی انجام دی جبکہ آئے ہوئے مہمانان کا شکریہ ادارہ ہٰذا کے سوپر وائزر ناظم خان سر نے ادا کیا۔ اس موقع پر خوشی اور فخر کا ماحول دیکھنے میں آیا اور تعلیمی حلقوں نے اس کاوش کو بے حد سراہاجارہا ہے۔ تصویر میں: ۱) کتاب کی رونمائی میں دائیں سے ناظم خان سر،نعیم بشیر سر،اعجاز ملک صاحب،آصف ہارون سر،ڈاکٹر بابو شیخ،آصف خورشید سر،مختار خان سر اور رئیس غنی سر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ ۲) کتاب کی رونمائی میں دائیں سے ناظم خان سر،نعیم بشیر سر،ڈاکٹر غیا ث الدین عثمانی صاحب،آصف ہارون سر،ڈاکٹر بابو شیخ،سُہیل رحمانی سر، ڈاکٹر تنویر صاحب،مختار خان سر،آصف خورشید سر، اور رئیس غنی سر کو دیکھا جاسکتا ہے۔