چنار کتاب میلے میں کشمیر پر طہ نسیم کی کتابیں. سری نگر۔وادی میں چنار بک فیسٹیول 18 جولائی سے شروع ہو چکا ہے۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 23, 2026
0
share
سری نگر۔وادی میں چنار بک فیسٹیول 18 جولائی 2026 سے شروع ہو چکا ہے۔
اس میں ملک کے مختلف علاقوں سے کتابوں کے ناشرین حصہ لے رہے ہیں۔بار بار بارش کے باوجود شائقین کے جوش میں کمی نہیں آرہی ہے۔بڑی تعداد میں لوگ یہاں پہنچ رہے ہیں۔
دہلی سے ہنی بکس بھی لگاتار تیسری مرتبہ اس میلے میں شرکت کر رہا ہے اور بچوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ناظمہ پروین کی باتصویر کتاب آپ پوچھیں ہم بتائیں اور بے چارہ ڈوڈو، کو بچے بہت پسند کر رہے ہیں۔
خسرو فاؤنڈیشن بچوں کے ادیب طہ نسیم کی دو نئی کتابیں لایا ہے۔ان میں کشمیر نامہ ،اور عید کا تحفہ، بچوں اور بڑوں میں مقبول ہو رہی ہیں۔
کشمیر نامہ میں یہاں کی تہذیب وثقافت،مذہبی رواداری، فنون، صوفیاء کی خدمات اور مہمان نوازی پر کئی کہانیاں اور مضامین شامل ہیں۔
مصنف جو ایک صحافی بھی ہیں ،انھاں نےعام کشمیری کے مسائل،اس کی جدو جہد اور پریشانیوں پر بھی لکھا ہے۔عید کا تحفہ میں ان کی کہانی ' رشید کی ایمانداری ' کو عام قاری اور ناقدین نے کافی پسند کیا ہے۔
دہلی کا قاضی پبلیکشنز اپنی معیاری کتابوں کے لئے مشہور ہے۔اس ادارے نے انگریزی میں طہ نسیم کی کتاب First Flight اور اردو میں سوچ کی پنکھ شائع کی ہیں، فرسٹ فلائٹ باتصویر سائنسی کتاب ہے جبکہ، سوچ کے پنکھ، میں مشہور شعرا کی بچوں کے لئے نظمیں اور اسی موضوع پر کہانیاں ہیں۔
یہ کتاب بھی باتصویر ہے۔اس میں علامہ اقبال،صوفی تبسم،افسر میٹھی،شفیع الدین نیر،حالی اور کئی نئے شعرا کا کلام بھی شامل ہے۔ علاوہ اس کے مسلم سائنس دانوں اور ان کی ایجادات پر انگریزی اور اردو میں سستی کتابیں ہیں۔
طہ نسیم کی ہمارے مسلم سائنس داں سب سے زیادہ فروخت ہو رہی ہے۔