
کھام گاؤں (واثق نوید) شیگاؤں میں وائس آف میڈیا اردو ونگ کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ڈاکٹر اسلم خان کو شیگاؤں تعلقہ صدر مقرر کیا گیا۔
میٹنگ کی صدارت تنظیم کے بلڈھانہ ضلع سکریٹری سردار شیخ نے کی، جبکہ اہتمام ضلع نائب صدر شیخ قدیر بھائی نے کیا۔
مہمانِ خصوصی کے طور پر امید ویلفیئر سوسائٹی کے بانی و سماجی کارکن بسم اللہ پٹھان شریک ہوئے۔
اس موقع پر صحافیوں کے مسائل، اتحاد اور تنظیمی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں عمران خان، کاشف جمعدار، سنگرام پور تعلقہ صدر ذاکر شیخ، روی سولنکے، سمیر شیخ، مشتاق جمعدار اور ثاقب خان سمیت دیگر عہدیداران و اراکین موجود تھے۔
شرکاء نے ڈاکٹر اسلم خان کی تقرری پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شیگاؤں ، ڈاکٹر اسلم خان وائس آف میڈیا اردو ونگ کے تعلقہ صدر نامزد
اکتوبر 28, 2026
0
Tags