سعودی عرب کیلئے انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں 31 اکتوبر تک معطل
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 25, 2026
0
share
نئی دہلی، 24 اکتوبر (یو این آئی،سیاست) ملک کی اہم فضائی کمپنی انڈیگو نے سعودی عرب میں سکیورٹی سے متعلق تشویش کے پیش نظر تمام پروازیں 31 اکتوبر تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایئر لائن نے آج جدہ، دمام اور مدینہ منورہ کی پروازوں کی معطلی کی مدت بھی بڑھا کر 31 اکتوبر کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے جمعہ کو اس نے ریاض آنے جانے والی پروازیں 31 اکتوبر تک، جبکہ جدہ، دمام اور مدینہ کی پروازیں 27 اکتوبر تک منسوخ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ انڈیگو نے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا کہ صورتِحال کا محتاط جائزہ لینے کے بعد جدہ، دمام اور مدینہ منورہ جانے اور آنے والی پروازیں 31 اکتوبر تک منسوخ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس نے بھی 24 اکتوبر تک سعودی عرب کیلئے تمام پروازیں منسوخ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم سوشل میڈیا پر ایک مسافر کی پوسٹ کے جواب میں ایئر انڈیا نے بتایا کہ 31 اکتوبر تک ریاض، دمام اور جدہ کیلئے اس کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔