مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کے دورہ مالیگاؤں کو قطعیت، مجالس کی تفصیلات اُجاگر
Author -
personحاجی شاھد انجم
اکتوبر 25, 2026
0
share
مالیگاؤں (راست،شامنامہ) اداره فیض ابرار و مدرسه حقانیه نیز مشهور و معروف صنعت کار حاجی ضیا حکیم کی خصوصی دعوت پر حضرت والا دامت برکاتہم العالیہ 10 اور 11 نومبر کو شہر عزیز مالیگاؤں تشریف لا رہے ہیں۔ پہلی مجلس 10 نومبر بروز منگل صبح 12 بجے زینی ہال مالیگاؤں ہائی اسکول کے میں عصری اسکول کے اساتذہ کرام، وکلاء اور کالج کی طالبات میں خطاب ۔ دوسری مجلس بعد نماز عشاء برائے تکمیل درس قرآن کریم جھو پڑے کی مسجد قلعہ۔ تیسری مجلس 11 نومبر بروز بدھ تربیتہ الفضلاء مسجد نعمانی معہد ملت میں علماء کرام سے خطاب صبح بارہ بجے اور دو پہر قبل عصر ۔ چوتھی مجلس عمائدین شہر سے خطاب بعد نماز عشاء۔ واضح رہے کہ پہلے حضرت والا کی جانب سے تین اور چار نومبر تاریخ ملی تھی۔ لیکن بیرون سفر کی وجہ سے حضرت کا سفر آگے بڑھ گیا ہے ۔ نوٹ حضرت والا کی آمد پر یہ چار مجالس حضرت کے مشورے سے ہی طے کی گئی ہے ۔ حضرت والا دامت برکاتہم العالیہ کی صحت کے پیش نظر مزید مجالس ممکن نہیں لہذا تمام ہی محبین و متوسلین سے درخواست ہے کہ مزید کسی مجلس کی درخواست نہ کریں بلکہ ان ہی مجالس میں شرکت فرما کر استفادہ کرلیں۔ -اس طرح کی اطلاع ادارہ فیض ابرارو مدرسہ حقانیہ -مجاہد الاسلام ملی، اشفاق لعل خان وغیرہ کی جانب -سے دی گئی اور شرکت کی اپیل کی گئی۔