لکھنو۔ ۲۱؍اگست: اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ و بی جے پی کے سینئر رہنما کلیان سنگھ کا۸۹ سال کی عمر میں دیر شب انتقال ہوگیا ہے۔ وہ ایک لمبے عرصہ سے کئی بیماریوں میں مبتلا تھے۔وہ دوبار یوپی کے وزیر اعلیٰ رہے اور گورنر بھی رہے۔
کلیان سنگھ نے بی جے پی کو حاشیے سے فلک تک پہنچانے کا کام کیا جب سے کلیان سنگھ اسپتال میں بھرتی تھے یوپی کے موجودہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کئی بار ان سے جاکر ملاقات کی تھی۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے کئی سینئر لیڈران بھی تیمار داری کرنے گئے تھے۔ واضح رہے کہ جب وہ یوپی کے وزیر اعلیٰ تھے تو ایودھیا میں بابری مسجد شہید کی گئی تھی۔