مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم کے زیر اہتمام ٹی ای ٹی گائیڈنس سیمینار کامیابی سے ہمکنار
ہمارے طلباء و طالبات میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے صرف صحیح رہنمائی کی ضرورت ہے اور مالیگاؤں ایجوکیشنل فورم نے تعلیم و تعلم، درس تدریس اور تعلیم سے جڑے ہر ہر مسلے پر طلباء و طالبات کی ب سے بہتر اور بہتر سے بہترین رہنمائی کی کوشش کی ہے- اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر ٹی ای ٹی امتحان کا گائیڈنس ہے- ان خیالات کا اظہار سٹیزن کیمپس کے روح رواں محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے کیا۔ آپ نے مزید کہا کہ اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی و چرچا ضرور ہونی چاہیے-
قبل اسکے معروف اسکالر و ٹی ای ٹی اسپیشلسٹ علی انجم رضوی صاحب نے ٹی ای ٹی امتحان کے تعلق سے اپنے زبردست لیکچر کے ذریعے تشنگان علوم کو سیراب کرنے کی کوشش کی اور ٹی ای ٹی امتحان کا طریقہ کار، مارکس کی تقسیم، وقت کا تعین، اردو، انگلش گرامر اور میتھس کے مشکل سوالات کو کسطرح بہ آسانی حل کیا جائے مثالوں اور حوالوں کے ذریعے سیر حاصل گفتگو کی-
اسی طرح معروف موٹیویشنل اسپیکر اسرار احمد نے اپنے لکچر کے ذریعے طلباء و طالبات کو بیدار کرنے کی کوشش کی آپ نے اسرار ہیپی نیس یونیورس ممبئی کا بھی تذکرہ کیا اور اپنے منفرد انداز میں حاضرین و طلباء و طالبات میں جوش ولولہ بھر دیا۔
معروف تاریخ نویس و محقق ڈاکٹر الیاس صدیقی صاحب نے بھی اپنے تجربات و مشاہدات کے ذریعے طلبہ کی رہنمائی کی-
قرآت عبدالعظیم فلاحی نے کی اغراض و مقاصد مختار یوسف سر تعارف و گل پیشی عارف دلار سر جبکہ نظامت ظہیر ابنِ قدسی و رضوان ربانی سر نے کی جبکہ اسٹیج پر فیروز حسین بادشاہ، شبیر رمضان، اعجاز صدیقی، زاہد یوسفی، اسماعیل وفا، بشری میڈم و دیگر موجود تھے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں ڈی ایڈ و بی ایڈ کے طلباء و طالبات، اساتذہ و سرپرست حضرات موجود تھے۔