جلگا ؤں ( عقیل خان بیاولی ) جلگاؤں ضلع صدر ایم آئی ایم شیخ احمد سرکے یوم پیدائش پر ۲۴ نومبر ۲۰۲۱ کو جلگاؤں ضلع اۓ ئی ایم آئی ایم کی طرف سے افری میڈیکل چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں جنزل چیک اپ ، جلدی امراض ، امراض نسواں ، امراض اطفال ، آنکھ ، کان ، ناک ، اور گلے کے امراض جیسی عام بیماریوں کی مفت جانچ ماہرین اور تجر بہ کار ڈاکٹروں کے ذریعے ہوئیں۔ ۳۵۰ سے زائد مرد ، خواتین و بچوں نے اس مفت کیمپ سے استفادہ کیا جس میں 40 سے زائد مریضوں کو اگلے علاج کے لیے نشانذ دکیا گیا جن کا اگلا بڑا علاج بھی مفت میں کیا جائیگا ۔ یہ میڈیکل کیمپ جلگاؤں ضلع ایم آئی ایم اور گوداوری میڈیکل فاؤنڈیشن جلگاؤں کے اشتراک سے رکھا گیا تھا جس میں گوداوری میڈیکل کا لج جلگاؤں کے تجر بہ کا راور ماہرین نے مریضوں کی جانچ کیں ۔اس موقعہ پرضلع کلکٹر جناب ابھیجیت راؤت کی طرف سے ۵۰۰ ویکسن کٹ کے ساتھ علیحدہ ٹیم بھی دی گئی ۔
اس کیمپ میں شہر جلگاؤں کی مختلف تنظیموں کے ذمہ داران ، نامی گرامی افراد ، سرکاری افسران ، اورنو جوانوں نے شرکت و تعاون کیا ۔ قابل ذکر ہے کہ جلگاؤں ضلع کے بیشتر ایم آئی ایم تعلقہ صدور شہر صدور اور پارٹی ورکرس کثیر تعداد میں شرکت تھیں ۔ نیز جلگاؤں شہرایم آئی ایم ٹیم کی خاص نمائندگی رہی ۔ کیمپ میں جلگاؤں کے سول ہسپتال میں عوامی خدمات انجام دینے والے دوافرادمحترم سعید شاہ اور لطیف خان کو جلگاؤں ایم آئی ایم کی جانب سے" مجلس آروگیہ سیوک" ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ایم آئی ایم کے جلگاؤں کار پوریشن کے تینوں کار پوریٹرس جناب ریاض باغوان ، جناب حاجی یوسف اور جناب اکرم دیشکھ ( نمائند ہ کار پور یٹرس ) ، جناب عمران خان ( جنرل سیکریٹری ایم آئی ایم جلگا ؤں ضلع ) ، جناب رشید خان ( ضلع صد رایم آئی ایم وابتک سیل جلگاؤں ) دانش احمد ( جلگاؤں مہانگر صدر) سانیرسید ( صدرطلب نظیم نارتھ مہاراشٹرمحترم شفیق انصاری صاحب ( ڈائر یکٹر گوداوری انجینئر نگ کالج ) ، عابد شاہ ٹینٹ والے ، اسلم بھائی ، راحب کھا ٹک ، شیبان فائز ، عمر فاروق اور ان کی ٹیم نے خوب محنت کیں ۔ اس عوامی پروگرام کے انعقاد کے لیے ایم آئی ایم ضلع صدر جناب احمد سر کومختلف فیلڈس سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ، سیاسی شخصیات اور محبان مجلس نے خوب مبار کباد پیش کیں اور بزرگوں نے دعاؤں سے نوازا ۔