کھام گاؤں (واثق نوید) شہر کے ڈوباربیس (بوری پورہ) کے ساکن سماجی خدمت گار عبدالرحمن خان مصطفی خان (55) کا آج 25 نومبر کو 11 بجے حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ انکے انتقال کی خبر سے انکے چاہنے والوں میں غمِ کا ماحول پیدا ہوگیا۔ واضع رہے کہ کھام گاؤں شہر کے معروف سماجی خدمتگار و فروٹ مرچنٹ عبدالرحمن خان (قائدے) کی گزشتہ دو دنوں سے طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں پہلے کھام گاؤں کے پرائیویٹ ہسپتال میں بھرتی کیا گیا۔ مزیذ بہتر علاج کے لئے اکولہ کے معروف پرائیویٹ ہسپتال میں بھرتی کیا گیا۔
جہاں انکی تمام رپورٹس نارمل پائی گئی۔ لیکن آج صبح 11 بجے اچانک انکی حرکت قلب بند ہوگئی۔ ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود بھی دل کی حرکت شروع نہیں ہوئی۔ دوران علاج اچانک انتقال ہوجانے سے اہل خانہ و دوست احباب سکتے میں اگئے۔
اکولہ سے انکی نعش کھام گاؤں لائی گئی بعد نماز مغرب مستان چوک میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ برڈے پلاٹ کے مسلم قبرستان میں تدفین عمل میں ائی۔
پسماندگان میں والدہ ، بیوی ، ایک لڑکا اور 3 بیٹیاں ، 2 بھائی ، سمت بڑا خاندان موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین