کھام گاؤں (واثق نوید)شیگاؤں۔شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان رح کی یوم پیدائش کے ضمن میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد صدر شہر یوک کانگریس و بابا گروپ ، زبیر سہارا کی نگرانی و رہنمائی میں ہوا ۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی الحاج سید احمد ، ڈاکٹر اسلم خان ، ابراہیم باس ایرانی، حاجی شیخ اقبال ، حاجی شمشیر خان قاضی ، اسماعیل ایرانی ، شیخ ابراہیم شالیمار ، حاجی سید عمران ، شیخ جاوید ٹھکیدار ، شیخ اسماعیل ، محمد غفران سر ، موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسلم خان نے اپنے ابتدائی کلمات میں عطیہ خون کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپو سلطان رح کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے یہ بہترین سرگرمی ہے۔ نظامت و اظہار تشکر کے فرائض بھی ڈاکٹر صاحب نے انجام دیئے۔
مہمانوں سمیت 51 افراد نے اپنا خون عطیہ کرکے ٹیپو سلطان کو خراج عقیدت پیش کیا جس میں الحاج سید احمد ، زبیر سہارا ، مولوی سلیم ، شیخ جنید بیگ ، عبدالقادر ، ابراہیم شالیمار ، ساجد شاہ ، غفران سر ، مولوی سلیم ، حاجی کریم ، بڈھن ایرانی ، عبدالرحیم ، اسلم ایرانی ، گولو دادا ، رحیم خان ، صدام شاہ ، امجد قریشی ، شیخ اسماعیل عرف مالو ، سلطان شاہ ، حسن قریشی ، نریندر راوت ، شاکر شاہ ، شیخ بابا ، سمیر شاہ ، شیخ محسن ، شیخ آمین حبیب شاہ ، توصیف سہارا ، سمیر خان ، محمد شریف ، شیخ وسیم ، جاوید بیگ ، سلیم شاہ ، قاسم ایرانی ، شیخ سہیل ، شیخ زبیر ، عثمان بیگ ، شیخ سلیم ، سہیل خان ، حاجی کریم ، جاوید قریشی ، چندو بھاؤ ، سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ اس کیمپ کو کامیاب بنانے کے لیے شیگاؤں سرکاری دواخانے ، ماولی ڈالیسیز سینٹر ، ہارٹ کیئر سینٹر و ہاسپٹل شیگاؤں ، اور ٹھاکرے بلڈ بینک اکولہ ، کے عملے کا تعاون شامل رہا ۔