مالیگاؤں:(پریس ریلیز)موسم سرما کی آمد آمد ہے اور مارکیٹ میں نت نئے جیکٹ، سویٹراور کمبل کی خرید و فروخت جاری ہے۔ بہت سے حضرات شوقیہ بھی ان چیزوں کو خرید رہے ہیں تو کچھ واقعتاً اپنی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے سردی سے بچاؤ کے لوازمات خرید رہے ہیں۔ ساتھ ہی اک طبقہ سردی کے ان لوازمات کو دیکھ کر ہی اپنے آپ کو سردی سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرنے میں لگا ہوا ہے۔
اسی ضمن میں SIO مالیگاؤں کی جانب سے ایک پروجیکٹ ( 24نومبر تا 2 دسمبر تک) بنایا گیا ہے جس کا عنوان "ایک سردی غریبوں اور ضرورت مندوں کے ساتھ" رکھا گیا ہے۔
اس پروجیکٹ کے تحت ان غریب و ضرورت مند لوگوں تک کمبل پہنچانے کی کوشش کی جائے گی جو کہ اپنی زندگی سڑکوں اور چوراہوں پر گزاررہے ہوتے ہیں اور موسم سرما کے دستک دیتے ہی وہ سردی سے بچاؤ کے سامان کی تلاش کرتے ہیں۔
مگر ان ہی سڑکوں اور چوک چوراہوں پر انہیں ٹھٹھر کر پڑے رہنا پڑتا ہے۔
شہر عزیز کے ہر فرد سے یہ عمومی گذارش کی جاتی ہے کہ اپنے گھر کے وہ کمبل جو استعمال میں نہ ہوں لیکن استعمال کے قابل ہوں انہیں ہمارے پاس جمع کرائیں تاکہ اسے مستحق و ضرورت مندوں تک پہنچایا جاسکے۔کمبل دیتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ کمبل ضرورت مندوں کے کام آسکے۔
نوٹ: جو لوگ نئے کمبل جمع کروانا چاہتے ہیں وہ بھی کروا سکتے ہیں۔اور جو لوگ کمبل کی رقم جمع کروانا چاہتے ہیں وہ بھی رابطہ کریں۔
اپنےکمبل یہاں جمع کرائیں اسلامک سینٹر،نزد مشاورت چوک، محمد علی روڈ، مالیگاؤں ۔
وقت شام 5 تا 8:30 بجے تک
رابطہ کریں:8796170171
وہاٹس ایپ:8806414839
(منجانب: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO) مالیگاؤں)