جلگاؤں ( نامہ نگار)23 نومبر ضلع جلگاوں کلیکٹر آفس میں ضلع جلگاؤں کے منتخب شدہ ماہرین مضامین اساتذہ کرام کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔کووڈ 19 کے چلتے اس عرصے میں مسلسل تعلیم کی سب تک رسائی ممکن بنانے کے لیے گزشتہ کئی مہینوں سے ضلع میں ای۔ لرننگ قابل تحسین کام جلگاؤں ضلع کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے انجام پایاطلباء کے لیے ماہرین مضامین اساتذہ کرام کی مدد سےاوپا ایپ کے ذریعے پی پی ٹی فائیل و ویڈیوز تیار کئے گئے.
تاکہ نیٹ ورک کی دستیابی کا مسئلہ کسی بھی طالب علم کو تعلیم سے روک نہ سکے.اسی ضمن میں الحراء اُردو ہائی اسکول بھساول سے ضیاء النبی سر و التمش خان سر کو ضلع کلکٹر ابھیجیت راوت، ضلع چیف ایگزیکٹیو آفسر پنکج آشیا کے دست مبارک سے اسناد دیکر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اس ضمن میں محمدی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر الحاج انصار احمد ، اسکول کمپنی کے چیئرمین الحاج شبیر سر و جملہ اراکین صدر مدرسہ محترمہ حمیدہ باجی ,اسلم سر و جملہ اسٹاف ممبران نے مبارک باد پیش کیں.