جلگاؤں : 23 نومبر منگل 2021 کو الفیض فاؤنڈیشن، جلگاؤں کی جانب سےپچھلے کچھ مہینوں سے۔ای اسکول موبائل ایپ کے لیے جلگاؤں اورخاص طور پر جلگاؤں کے اساتذہ کی مدد سے پونے کی ووپا ٹیم اورکلکٹر ابھیجیت راوت صاحب اورجلگاؤں ضلع پریشد کے سی ای او .آشیا پنکج صاحب کی قیمتی رہنمائی میں کیے گئے کام کی تعریف میں، الفیض فاؤنڈیشن، جلگاؤں نے سرپرست ڈاکٹر۔عبدالکریم سالار صاحب کی صدارت میں شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس شعری نشست میں پنچایت سمیتی کے اے ڈی آئی خلیل شیخ، الفیض اردو ہائی اسکول کے چیئرمین مشتاق سالار، پرفل سر، رتوجا میڈم، آدیتی میڈم، راہول سر، سدھیر سر، نعمان سر، افتخار احمد سر، طارق شیخ سر وغیرہ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
اخلاق نظامی، شکیل انجم، ارشد نظر ، اقبال شیخ، عارف خان،الطاف رہنماء، وقار صدیقی، صابرآفاق، مشتاق شیخ
بطور شاعر موجود تھے ۔
اپنے صدارتی خطبہ میں ڈاکٹر
عبدالکریم سالار صاحب نے کہا کہ ووپا ٹیم نے اردو میڈیم کے طلباء کے لیے جو کام کیا ہے وہ تاریخی کام ہےساتھ ہی انھوں نے ووپا ٹیم کا فاونڈیشن اور اردو اداروں کی جانب سےشکریہ ادا کیا انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ جلگاؤں کے اردو میڈیم اسکول اور اساتذہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔
پروگرام کی نظامت الفیض اردو ہائی اسکول جلگاوں کے صدرمدرس پٹھان آصف خان نے کی اورشکریہ مشتاق سالار نے کیا۔
تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے
عاصم احمد، شیخ توفیق، شیخ نواب، زبیر احمد، جمیل خان،رضوان شیخ، اظہر خان، خضر خان محنت کی۔