جلگاؤں؛ (عقیل خان بیاولی)عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی دُنیا بھرمیں 80 سے زیادہ شعبہ جات میں دینی خدمات انجام دے رہی ہے جس کا ایک شعبہ تاجران میں نیکی کی دعوت کو عام کرنا بھی ہے اِسی شعبئہ تاجران کے تحت بھو ساول شہر کے ویل کم میریج هال میں بروز منگل بعد نمازِ عشاء تاجران کے لئے خصوصی اجتماع ہوا جس میں دعوتِ اسلامی جلگاؤں ضلع صدر زبیر عطاری نے ایک تاجر کو کیسا ہونا چائیے اس موضوع پر قرآن و حدیث کی روشنی میں سنتوں بھرا بیان کرتےہوئے کہا کہ حضرت رافع راضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا کہ سب سے زیادہ پاکیزہ کمائی کون سی ہے تو آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ انسان کا اپنے ہاتھ سے کوئی کام کرنا اور ہر وہ تجارت جو مقبول ہو یعنی شریعت کے اصو ل کے مطابق ہو (مشکوۃ شریف ) موصوف نے آگے بتایا کی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس کھانے سے بہتر کوئی کھانا نہیں جس کو کسی نے اپنے ہاتھوں سے کام کرکے حاصل کیا ہوں اور بیشک حضرت داؤد علیہ السلام اپنے دستکاری سے روزگار کماتے تھے (بخاری شریف )
اجتماع میں شہر و اطراف کے تاجر حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔ اجتماع کو کامیابی بنانے میں تحریک کے ذمہ داران نے بھرپور کوشش کی۔صلاۃ و سلام اور اور دعاء پر اجتماع کا اختتام ہوا۔