حیدرآباد( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے یوکرین سے واپس ہونے والے تلنگانہ کے طلبہ کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے اسمبلی میں اس مسئلہ پر بات کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ یوکرین میں میڈیسن کی تعلیم 25 لاکھ روپے میں مکمل ہوتی ہے اس لئے یہاں کے کئی طلبہ یوکرین روآنہ ہوئے تھے لیکن جنگ کے باعث تلنگانہ کے 740 طلبہ یوکرین سے واپس آگئے ۔ان میں 710 طلبہ میڈیسن کی تعلیم کے لئے گئے تھے اب ان کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے چیف منسٹر نے کہا کہ میڈیسن کے تمام طلبہ کو تعلیم جاری رکھنے کے لئے حکومت ان کی مدد کرے گی اور ان کی تعلیم پر کتنی بھی رقم خرچ کرنے تیار ہے