نئی دہلی( اردولیکس) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے حجاب پر پابندی برقرار رکھنے سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر فوری سماعت سے انکار کردیا۔اور واضح کیا کہ اس درخواست پر ہولی کی تعطیلات کے لیسٹ میں شامل کرتے ہوئے سماعت کی جائے گی۔درخواست گزار کے وکیل ہیگڈے نے چیف جسٹس کی بنچ کو بتایا کہ اس کیس کی فوری طور پر سماعت کی جائے کیونکہ کئی طالبات کو کالج حاضر ہونا ہے جس پر چیف جسٹس کی بینچ نے کہا کہ اسی طرح کی وجہ بتا کر دیگر درخواست گزار بھی کیس کی فوری سماعت کرنے کی خواہش کی ہے لیکن اس درخواست پر ہولی کی تعطیلات کے بعد لیسٹ میں شامل کرتے ہوئے سماعت کی جائے گی۔