حیدرآباد :( اردو لیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ریاست میں عنقریب ہونے والے 80 ہزار ملازمتوں کے تقررات کے امتحانات کو اردو میں بھی منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ریاستی اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی کے مطالبہ پر جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ تقررات کے لیے منعقد ہونے والے امتحانات اردو میں بھی ہوں گے۔تاکہ اردو میڈیم کے امیدواروں کو مواقع فراہم کیا جا سکے ۔اس سلسلہ میں چیف منسٹر نے وزیر فینانس اور وزیر تعلیم کو مناسب اقدامات کی ہدایت دی۔