حیدرآباد:( اردولیکس) کرناٹک ہائی کورٹ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کو بعض درخواست گزار طالبات کے وکیل نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے کرناٹک کے اڈپی شہر سے تعلق رکھنے والی درخواست گزار کے وکیل انس تنویر نے ہائی کورٹ کا فیصلہ سننے کے بعد ٹیوٹر پر اس کا ردعمل دیا ۔اور اعلان کیا کہ ان کی جانب سے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
ایڈوکیٹ انس تنویر نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ حجاب تنازعہ پر اڈپی میں اپنے مؤکلوں سے ملاقات کی۔ ان شاء اللہ ہم جلد سپریم کورٹ جائیں گے۔ امید ہے کہ یہ طالبات حجاب پہننے کے اپنے حق کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گی۔ عدالتوں اور آئین سے ان طالبات کی امید ابھی باقی ہے