آج آپ کو ایک ایسی غذاء کے بارے میں بتائینگے جو گرمیوں کے دنوں میں تقریبا ہر گھر میں کھائی جاتی ہے لیکن اسکے فوائد سے لوگ نابلد ہیں ۔
اس غذاء کا نام دہی ہے ۔
دہی ایک سستی اور نہایت فائدے مند غذاء ہے ۔
دہی کو دوسری تمام غذاؤں سے جو چیز منفرد کرتی ہے وہ اس میں موجود lactic acid bacillus ہے ۔یہ وہ بیکٹیریا ہوتے ہیں جو ایک تندرست انسان کی غذاء کی نالیوں کی اندرونی دیوار کو cover کئے ہوئے ہوتے ہیں ۔جو ہاضمہ کے لئے نہایت معاون ہوتے ہیں ۔اگر یہ covering ختم ہوجائے تو مریض کو مستقل بدہضمی کی شکایت ہوگی۔
پاخانے کی بے قاعدگی ہوگی۔
حکماء کے قول کے مطابق روزانہ دہی کھانے والا شخص جلد بوڑھا نہیں ہوتا
دہی میں موجود وٹامن vitamin B2 اور vitamin 12 کیوجہ سے جلد ملائم و چمکدار رہتی ہے ۔
بہت سے مریض جن میں خون کی کمی کیوجہ vitamin B12 ہوا کرتی ہے ایسے مریضوں کو دہی کھلانے سے خون کی کمی دور ہوجاتی ہے ۔
دہی میں پوٹاشیم، کیلشیم، فاسفورس، وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔
کیلشیم اور فاسفورس کیوجہ سے جسم کی ہڈیوں کو مضبوطی آتی ہے اور دانت بھی مضبوط ہوتے ہیں اور تادیر قائم رہتے ہیں ۔
اس میں موجود پوٹاشیم خون کے دباؤ کو کنٹرول رکھنے میں معاون ہوتا ہے ۔
دہی کے استعمال سے عورتوں کی اندام نہانی کی عفونت دور ہوتی ہے ۔اس میں انفیکشن سے بچاؤ میں کافی معاون ہوتی ہے ۔
دہی کے مسلسل استعمال سے جسم کی قوت مدافعت immunity بہتر رہتی ہے ۔یہی وہ قوت ہے جو بیماری سے لڑتی ہے ۔
لیکن دہی کھانے سے پہلے مندرجہ ذیل باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے ۔
1) دہی کبھی بھی صبح یا دوپہر تک ہی کھانا چاہیے۔سورج ڈھلنے کے بعد اس میں موجود lactic acid bacillus ختم ہوجاتے ہیں۔اور بجائے فائدے کے نقصان ہوتا ہے ۔
2) دہی کو کھانے کے ساتھ کبھی بھی نا کھائیں
3) دہی کے ساتھ پیاز بھی ملاکر نہیں کھانا چاہئے کیونکہ پیاز کی تاثیر گرم اور دہی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے جس سے پتی یا allergic reaction ہونے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں
4) دہی کو کبھی بھی خالی پیٹ استعمال کریں
5) دہی ایسے افراد کے لئے نقصان دہ ہے جن کو پہلے سے جوڑوں کی بیماری arthritis لاحق ہے ۔
6) دہی کھانے کے ساتھ گھی میں بنی ہوئی یا تیل میں بنی ہوئی غذاء نا کھائیں ورنہ ہاضمہ ہہت سست ہوجائیگا ۔
7) دہی میں نمک ڈالنے سے اس میں وجود Lactic acid bacillus ختم ہوجاتے ہیں اور جو فوائد حاصل ہونا ہو وہ فوائد نہیں مل پاتے
8) اگر آپ سو گرام دہی استعمال کرینگے تو
آپ کو
98 گرام کیلوریز ملے گی
104 گرام پوٹاشیم ملے گا
گیارہ گرام پروٹین ملے گی
17 گرام کولیسٹرول ملے گا
364 گرام سوڈیم ملے گا
اور بے شمار تعداد میں Lactic acid bacillus اور anti oxidants ملینگے۔
لہذا گرمیوں کے دنوں میں دہی کا استعمال اپنا معمول بنالیں۔
یاد رہے دہی کو اپنے ہاتھوں سے اپنے گھر پر ہی بنائیں بازار میں دستیاب processed دہی میں وہ افادیت نہیں مل سکے گی ۔
