خانہ پور:(اودولیکس) ٹریکٹر نہر میں گرنے کی وجہ سے ڈرائیور شیخ امام کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق خانہ پور کے قریب واقع موضع مسکا پور کے پاس یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں ٹریکٹر ڈرائیور 42 سالہ شیخ امام ساکن کریم کالونی کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ کنکریٹ لانے کیلئے جگتیال جارہے تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کےعلاوہ دو بچے شامل ہیں۔